Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی نوٹ 8 پرو ،64 ایم پی کیمرے کے ساتھ ہوا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 1 ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) چینی اسمارٹ فون میکر ژیومی کی سب برانڈ ریڈمی نے چین میں ریڈمی نوٹ 8 اور ریڈمی نوٹ 8 پرو سے پردہ اٹھایا۔ یہ ورلڈ کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 64 میگا پکسل کا پرائمری سینسر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ریڈمی ٹی وی اور ریڈمی بک 14 کو بھی لانچ کیا گیا۔

ریڈمی نوٹ 8 پرو میں 64 میگاپکسل کا سام سنگ اسوسیل برائٹ جی ڈبلیو 1 سنسر دیا گیا ہے۔ س کیمرے کی مدد سے لولائٹ میں بھی بہتر کوالٹی کی فوٹو کلک کی جاسکتی ہے۔ اس فون میں چار کمیرے سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

پرائمری سینسر کے علاوہ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل ، 2 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر اور 2 میگاپکسل کا میکرو سینسر دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں سیلفی کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔

اسکی اسکرین 6.53 ہے۔ ریزولیشن 1080×2340 پکلس ہے۔

بیٹری کیپاسٹی 4500 ایم اے ایچ ہے جو 18 واٹ فاسٹ چارجینگ کرتا ہے۔

یو ایس بی ٹائپ ۔سی سپورٹ

ریڈمی نوٹ 8 پرو کے 6 + 64 جی بی کی قیمت 14000 روپے

6+64 جی بی کی قیمت 16000 روپے

8+128 جی بی کی قیمت 18000 روپے ہے۔

Tags:

You Might also Like