Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی کے30 الٹرا پاپ اپ سیلفی کیمرے کے ساتھ لانچ

ریڈمی کے30 الٹرا

ٹیکنالوجی ڈسک،12اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنی ژیوامی نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ایم آئی 10 الٹرا کے ساتھ ریڈمی کے30 الٹرا اسمارٹ فون لانچ کردیا۰۔ نیا ماڈل پہلے سے لانچ کیے گئے ریڈمی کے30 ، ریڈمی کے30 پرو اور ریڈمی کے30 پرو زوم ایڈیشن کے بعد لانچ ہوا ہے۔ فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

دیگر تینوں ریڈمی کے30 سیریز ماڈل کوالکوم اسنیپ ڈریگن پروسیسر سے لیس ہے۔ ریڈمی الٹرا بھی موجودہ ماڈل کی طرح ڈوئل اسٹوریو اسپیکر سے لیس ہے۔ اس میں 64 میگا پکسل کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے۔ ریڈمی کے30 الٹرا میں 120 ہرٹز ایمولیڈ ڈسپلے ملتا ہے۔ اور یہ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 1000+ چپ سیٹ پر کام کرتا ہے۔ یہ پہلا کے30 اسمارٹ فون ہے، جو نئے ڈائمنسٹی پروسیسر پر کام کرتا ہے۔

فون کے اسپیسیفیکیشن
فون ڈوئل سم (نینو) ریڈمی کے 30 الٹرا اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ایم آئی یو آئی 12 پر چلتا ہے۔ فون میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی + ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔  یہ 7ایم ایم میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 1000+ چیپ سیٹ پر کام کرتا ہے اور 8 جی بی تک ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج سے لیس ہے۔

 

ریڈمی کے30 الٹرا میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے، جس میں ایف / 1.7 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری سینسر ، 5 میگا پکسل کا میکرو کیمرا (50 ملی میٹر فوکل لینتھ) ، 119 ڈگری فولڈ ۔ آف ویو کے ساتھ 13 میگا پکسل وائڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل ڈپتھ سینسر ملتا ہے۔ سیلفی کو 20 میگا پکسل کا پاپ کیمرا دیا گیا ہے۔

 

فون کی بیٹری

ریڈمی کے30 الٹرا میں 33واٹ فاسٹ چارجینگ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ (باکس کے اندر بھی 33واٹ چارجر ملتا ہے) کنیکٹیویٹی آپشن میں ڈوئل موڈ 5جی، وائی ۔ فائی6، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور این ایف سی شامل ہے۔ فون کا وزن 213 گرام ہے۔

 

فون کی قیمت

ریڈمی کےفون میں 6جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج کی قیمت 1999 چینی یوآن (قریب 21500 روپے ) اور 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 2199 چینی یوآن (قریب 23600روپے) ہے۔ ڈیوائس تین رنگ کے آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ وائٹ، بلیک اور منٹ گرین ہے۔

Tags:

You Might also Like