Type to search

ٹیکنالوجی

رئیل می ایکس50 پرو 5جی اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،25فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کا پہلا 5جی اسمارٹ فون آگیا ہے- یہ اسمارٹ فون رئیل می نے لانچ کیا ہے- اس اسمارٹ فون کی شروعاتی قیمت 37999 روپے ہے- یہ قیمت 6جی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی ہے- رئیل می ایکس 50 پرو 5جی کی سیل 24 فروری 2020 شام 6 بجے سے فلپ کارٹ اور رئیل می ڈاٹ کام پر شروع ہوگئی- یہ کوالکم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر کے ساتھ ہندوستان میں آنے والا پہلا اسمارٹ فون ہے- اس اسمارٹ فون میں 65 واٹ سپر ہارٹ فلیش چارج ٹیکنالوجی دی گئی ہے- رئیل می ایکس 50 پرو 5جی کا سخت مقابلہ آئی کیو 3 سے ہوگا- آئی کیو 3 اسمارٹ فون 25 فروری کو ہندوستان میں لانچ ہوگا-

رئیل می ایکس 50پرو 5جی اسمارٹ فون کی ہندوستان میں شروعاتی قیمت 37999 روپے ہے- یہ قیمت 6جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی ہے- وہیں اس اسمارٹ فون کے 8جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی قیمت 39999 روپے ہے- جبکہ 128 جی بی ریم اور 256جی بی اسٹوریج والے ویرینٹ کی قیمت 44999 روپے ہے-

Tags:

You Might also Like