Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می ایکس 3 سپر زوم ہوگا 26 مئی کو لانچ

realme-x3-superzoom

ٹیکنالوجی ڈسک،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رئیل می ایکس 3 سپر زوم آفیشل طور پر 26مئی کو یوروپ میں لانچ کیا جائے گا۔ اسکا اعلان رئیل می یوروپ کے ٹیوٹر ہینل پر کیا گیا۔ حالانکہ فون کو ٹیجیٹل ایونٹ کے ذریعہ لانچ کیا جائے گا۔ جسکی لائیو اسٹریمنگ کو رئیل می کے سوشل میڈیا چینلس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکے گا۔ کمپنی کی طرف سے شیئر کیے گئے ٹیزر پوسٹر میں لانچ کی تاریخ اور وقت کے علاوہ رئیل می ایکس 3 سپر زوم کے بارے میں کسی طرح کی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس اسمارٹ فون کا فوکس خاص طور پر کیمرے پر ہوگا، جس میں 60 ایکس زوم سپورٹ اہم ہے۔ یہ معلومات رئیل می انڈیا کے سی ای او مادھو سیٹھ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

رئیل می یوروپ کے ٹیوٹر پوسٹ کے مطابق، رئیل می ایکس 3 سپر زوم اسمارٹ فون 26 مئی کو یوروپ میں ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے لانچ کیا جائے گا۔ یہ لانچ ایونٹ کمپنی کے سوشل میڈیا چینلس جیسے ٹیوٹر، فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ رئیل می ڈاٹ کام پر لائیو کیا جائے گا۔ نئے پروڈکٹ کے ذکر سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ اس 26مئی کو لانچ ایونٹ میں رئیل می ایکس 3 سپر زوم کے علاوہ بھی کئی اور پروڈکٹس لانچ کیے جاسکتے ہیں۔

اندازا لگایا جارہا ہے کہ رئیل می ایکس 3 سپر زوم کو ہندوستان میں بھی دیکھایا جائے۔ کیونکہ 25مئی کو ہندوستان میں رئیل می واچ اور رئیل می ٹی وی سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔

رئیل می ایکس 3سپر زوم میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.6 انچ کا فل ایچ ڈی + ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگا۔ یہ سنیپ ڈریگن 855+ چپ سیٹ پر کام کرے گا اور یہ 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج کے ساتھ آئے گا۔

Tags:

You Might also Like