Type to search

ٹیکنالوجی

رئیل می کی اسمارٹ واچ، کیمرا اور میوزک کنٹرول کے ساتھ

Realme-smartwatch

ٹیکنالوجی ڈسک،21مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رئیل می کے 2 زبردست پروڈکٹ آرہے ہیں- یہ رئیل می واچ اور رئیل می ٹی وی ہے- رئیل میں کے ان پروڈکٹس کو 25 مئی کو ہونے والی آن لائن ایونٹ میں لانچ کیا جائے گا- اس درمیان رئیل می واچ اور ٹی وی کے کئی تفصیلات سامنے آئے ہیں- رئیل می واچ میں 1.4 انچ کا کلر ٹچ اسکرین ڈسپلے ہوگا- یہ اسمارٹ واچ اسکوائر ڈائل کے ساتھ آئے گا- یوزر اپنے حساب سے واچ کے لک کو کسٹمائز کرسکیں گے-

رئیل می واچ ، کلاسک اور فیشن اسٹرپ میں آئے گی ، حالانکہ فینش اسٹرپ شروعات میں دستیاب نہیں ہوگا، رئیل می کا کہنا ہے کہ اپنے سیگمنٹ میں یہ گھڑی سب سے بڑی اسکرین کے ساتھ آئے گی-

اسپورٹس موڈ کے ساتھ آئے گی رئیل میں واچ
رئیل می اسمارٹ واچ کی اسکرین میں ٹائم، تاریخ اور دن ، موسم ، ڈیلی اسٹیپ، اکاؤنٹ ، خرچ کی جانے والی کیلوری اور ڈیلی ایوریج ہارٹ ریٹ دیکھائے گا- رئیل می کی اسمارٹ واچ کا ڈائل سنگل بلیک کلر میں آئے گا- وہیں اسکے اسٹرپ بلیک بلیو، ریڈ اور گرین کلر میں ملیں گے- رئیل می واچ آپ کو ذیادہ فٹ بنانے میں مدد کرئے گی- یہ گھڑی انٹیلیجنٹ ٹریکنگ سہولت کے ساتھ آئے گی- اور ان میں 14 اسپورٹس موڈ ہونگے، جو کہ آپکی ایکٹیویٹی کو ٹریک کرنے میں مدد کریں گا- ان 14 اسپورٹس موڈ میں فٹ بال ، کرکٹ، رینگینگ، واک ، بیڈمنٹین، ایئروبک ، فیٹنس جیسے شامل ہیں-

فوٹو گوگل سے لی گئی

Tags:

You Might also Like