Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می واچ 2 لانچ، 12 دن کی بیٹری لائف اور 90 اسپورٹس کے ساتھ

ریئل می واچ 2

ٹیکنالوجی ڈسک،2 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون تیار کرنے والا ریئل می اب ویئریبل مارکٹ میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے کئی شاندار پروڈکٹ لانچ کررہی ہیں۔ ریئل می واچ 2 کو جمعہ کے روز ملائیشیا میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ ریئل می واچ کی سکسیر ہے جسے ہندوستان میں مئی میں لانچ کیا گیا تھا۔

اہم خاصیت کی بات کریں تو اس میں ایس پی او2 (بلڈ آکسیجن) اور ہارٹ ریٹ کو ٹریک کرنے کے لیے سینسر موجود ہے۔

یہ ریئل می اے آئی او ٹی ڈیوائس کے لیے کنٹرول سنٹر کی طرح بھی کام کرسکتی ہے۔ جس میں ریئل می بڈز ایئر، ریئل می بڈز کیو، بلوٹوتھ اسپیکر، لائٹ بلب اور دیگر گھریلو مصنوعات شامل ہے۔

ریئل می واچ 2 میں اسکوائر شیپ ڈائل دیا گیا ہے جو کہ اسکی فرسٹ جنریشن کی اسمارٹ واچ میں تھا۔ ریئل می کے مطابق یہ 12 دن کی بیٹری اور 90 اسپورٹس موڈ کے ساتھ آتی ہے۔

ہارٹ ریٹ اور ایس پی او 2 لیول پر نظر رکھنے کے لیے اس میں سینسر بھی دیئے گئے ہیں۔

ریئل می واچ 2 کی قیمت اور دستیابی
ریئل می ملائیشیا کے اسپیشل ویب پیج پر اسکی قیمت ایم وائی آر 229 (تقریبا 4100 روپے) ہے۔ ریئل می کا کہنا ہے کہ ریئل می واچ 2 کو بلیک کلر آپشن میں لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی ملک میں سیل کے لیے دستیاب ہوگی۔
ابھی دوسرے بازاروں میں اسکی لانچ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ریئل می واچ 2 کے اسپیسیفیکیشن

ریئل می واچ 2 میں اسکوائر ڈائل ہے۔
اس میں 1.4 انچ (3.5سنٹی میٹر) کا ڈسپلے، بڑا ٹچ اسکرین
اسکا ریزولوشن 320-320 پکسل
ہائی ریزولوشن 323پی پی آئی
ہائی لائٹ 600نٹس
ریئل می کا کہنا ہے کہ اس میں واچ فیس اور لائیو فیس کو یوزر اپنے حساب سے کسٹمائز کرسکتے ہیں۔
مگر اس کے لیے او ٹی اے اپ ڈیٹ کی ضرورت ہوگی۔ جو کہ مستقبل قریب میں جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔
اس میں 90 قسم کے اسپورٹس موڈ ہیں۔
باسکٹ بال ، باکسنگ ، ڈانسنگ ، گولف ، ہائی کنگ ، ان ڈور سائیکلنگ ، آوٹ ڈور رننگ ، ٹیبل ٹینس اور یوگا جیسے اہم اسپورٹس موڈ ہیں۔
بلڈ آکسیجن مانیٹر
ہارٹ ریٹ سینسر
تین محور ایکسلرومیٹر
واچ کا وزن 38 گرام
اڈجیسٹیبل لینتھ 220-130ایم ایم

ریئل می واچ 2 کی بیٹری اور دیگر فیچرس
ریئل می واچ 2 میں 315ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری
ایک بار چارج میں 12 دن کا رن ٹائم
واچ کے ساتھ مقناطیسی چارجر
کمپنی کے مطابق اس سے اسمارٹ لائٹس ، اے سی ، بلوٹوتھ اسپیکر ، ریئل می بڈز ایئر اور پوڈز کیو جیسے ڈیوائس کنٹرول کیے جاسکتے ہیں۔
یہ واچ دھول اور پانی کے بچاؤ کے لیے آئی پی68 ریٹنگ کے ساتھ آتی ہے۔
واچ کو تیراکی اور شاور لیتے وقت استعمال کے قابل ہے۔
اس میں ایک پروفیشنل لیول کا پی پی جی سینسر دیا گیا ہے۔
لگاتار آپکے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرئے گا۔
یوزر کو ہارٹ ریٹ بہت ذیادہ ہونے پر الرٹ کرئے گا۔
اس میں ایس پی او 2 مانیٹر اور سلیپ مانیٹر جیسے فیچرس ہیں۔
کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ وی5 ہے۔
اینڈروئیڈ 5.0 اپریٹیو سسٹم اور آئی او ایس 11 پر بھی چلتا ہے۔

میوزک کنٹرول ، کیمرا کنٹرول ، فائینڈ فون ، میڈیٹیشن ، اسٹاپ واچ،
کلاک ، موسم کے حال، ڈیٹ ڈسپلے ، او ٹی اے اپ گریڈ ، کال نوٹیفیکیشن
میسج ریمانڈر، الارم ریمانڈر ، اسٹیپ گول کمپلیشن ریمانڈر
لو بیٹری ریمانڈر ، برائٹنس اڈجسٹمنٹ ، پاور سوئینگ موڈ
ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ جیسے فیچرس ہیں۔