Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می جی ٹی 5 جی فون 64 ایم پی کیمرے کے ساتھ لانچ

ریئل می جی ٹی 5جی

ٹیکنالوجی ڈسک،5 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریئل می جی ٹی 5جی اسمارٹ فون کو چین میں کمپنی لیٹیسٹ اسمارٹ فون کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے۔ ریئل می جی ٹی کی سیل چین میں 10 مارچ سے شروع ہوگی۔

اسکے علاوہ اس فون میں 64میگا پکسل کا پرائمری کیمرا دیا گیا ہے۔ فون میں سیکیورٹی کے لیے کمپنی نے اس میں ان۔ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا ہے۔

یہ کمپنی کا فلیگ شپ سطح کا فون ہے جو کہ 5جی کنیکٹیویٹی اور اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر سے لیس ہے۔
فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ جسکے ساتھ 65واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ موجود ہے۔

ریئل می جی ٹی 5جی کی قیمت اور دستیابی
ریئل می جی ٹی 5جی فون بلیو اور سلور کلر میں خرید کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسکی سیل 10 مارچ سے شروع ہوگی۔ فون ایک ویگن لیدر ایڈیشن میں لانچ کیا ہے۔

ریئل می جی ٹی 5جی کی چین میں سی این وائی 2799 (قریب 31400 روپے) سے شروع ہے۔ جس میں فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ آتا ہے۔

اسکے علاوہ فون میں ایک 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج آپشن بھی موجود ہے۔ جسکی قیمت سی این وائی 3299 (قریب 37 ہزار روپے) ہے۔

فی الحال کمپنی نے ہندوستان میں اسکی قیمتوں کے بارے میں اعلان نہیں کیا ہے۔ کمپنی نے ابھی اس فون کو صرف چینی بازار میں لانچ کیا ہے۔

ریئل می فون کے کیمرا فیچرس
فوٹو گرافی کے لیے فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 64 میگا پکلس
وائیڈ انگل لینس 8 میگا پکسل
میکرو لینس 2 میگا پکسل
سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا کیمرا

ریئل می جی ٹی 5جی فون کے اسپیسیفیکیشن
ریئل می فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی ریئل می یو آئی 2.0 پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.43 انچ فل ایچ ڈی + سپر ایمولیڈ ڈسپلے
سیفلی کے لیے ہول۔پنچ کٹ آوٹ موجود
اسکرین میں کارننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن
اس فون میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ
اسمارٹ فون میں کواکوم اسنیپ ڈریگن 888 5جی پروسیسر
فون میں 12جی بی ایل پی ڈی ڈی آر5 ریم
اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود

ریئل می فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری
اور 65 واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ
وائی فائی، 4جی ایل ٹی ای
بلوٹوتھ 5.2، جی پی ایس
ہیڈ فون جیک 3.5 ایم ایم
چارجینگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
ان۔ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر
فون کا وزن 186 گرام
فون کی موٹائی 8.4 ایم ایم

Tags:

You Might also Like