Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می ڈیزو واچ ، 12 دن کی بیٹری لائف کے ساتھ لانچ

ریئل می ڈیزو واچ

ریئل می ڈیزو واچ میں 315ایم اے ایچ کی بیٹری

واچ میں 90 اسپورٹ موڈ

ہارٹ ریٹ مانٹیرینگ


ٹیکنالوجی ڈسک، 4 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریئل می ڈیزو واچ ، ریئل می کی ذیلی کمپنی ڈیزو کی طرف سے پہلی اسمارٹ واچ کو پیر کے روز ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے-
ریئل می ڈیزو واچ میں 90 اسپورٹس موڈ پری لوڈیڈ ہیں اور اس میں خاص فیچر کے طور پر ہارٹ ریٹ مانیٹر دیا گیا ہے-
واچ کو انڈین بازار میں 3499 روپے میں پیش کیا گیا لیکن شروعات میں اسے صرف 2999 روپے میں ہی دستیاب کرایا جائے گا-
اس کفایتی اسمارٹ واچ میں کلر ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا گیا ہے-
کمپنی کے دعوی کے مطابق ایک بار چارج کرنے پر 12 دنوں تک کی بیٹری لائف دیے گی-
ریئل می ڈیزو واچ میں 90 اسپورٹ موڈ ، لائیو واچ اور بلڈ آکسیجن (ایس پی او 2) کے ساتھ ساتھ ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ جیسی پری لوڈیڈ فیچرس ہیں-
اسمارٹ واچ میں دھول اور پانی سے بچنے کے لیے آئی پی 68 سرٹیفیکیشن بھی ہے-
ریئل می ڈیزو کا مقابلہ نوئس کلرفٹ نو، اور ایمزفٹ بپ یو سمیت دیگر سے ہے-

 

ریئل می ڈیزو واچ کی قیمت اور دستیابی
رئیل می ڈیزو واچ کی ہندوستان میں قیمت 3499 روپے ہے-
اسمارٹ واچ کی سیل فلپ کارٹ کے ذریعہ سے جمعہ 6 اگسٹ کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی-
بعدازاں یہ واچ ملک کے چنندہ ریٹیل اسٹورس کے ذریعہ بھی دستیاب ہوگی-
اسمارٹ واچ کو کاربن گرے اور سلور کلر میں پیش کیا گیا ہے-

ریئل می ڈیزو واچ کے اسپیسیفیکیشن
واچ میں 1.4 انچ (320-320 پکسل) ٹی ایف ٹی ڈسپلے
واچ میں 600 نٹس کی پیک برائٹنس اور 323 323پی پی آئی پکسل ڈیسنٹی
ریئل ٹائم ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ کے لیے پی پی جی سینسر
بلڈ آکسیجن مانیٹر
واچ کے پاس میڈیکل میڈیکل منظوری نہیں ہے-
اسے تشخیص اور علاج کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے-

 

واچ میں 90 اسپورٹس موڈ ہیں
گھر کے اندر اور باہر دوڑنا ، چلنا اور سائیکلنگ ، اسپننگ ، لمبا پیدل سفر ، باسکٹ بال ، یوگا ، روئنگ ، کرکٹ جیسی سرگرمیوں کا ٹریک۔
اسمارٹ واچ روزانہ اور ہفتہ وار ورزش کی مدت اور کیلوری کی کھپت کو بھی ریکارڈ کرتی ہے۔
واچ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب ریئل می لنک ایپ کے ساتھ کام کرتی ہے-
یوز اسمارٹ واچ کو استعمال کرکے ریئل می اور ڈیزو ایئر بڈز کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں-
واچ میں بلوٹوتھ وی5.0 کا سپورٹ
واچ میں 315ایم اے ایچ کی بیٹری
واچ کو 12 دنوں تک استعمال کے قابل
مقناطیسی چارجینگ بیس
واچ کا وزن 38 گرام ہے-
واچ کی چوڑائی 22 ایم ایم

دیگر فنکشن
میوزک کنٹرول ، کیمرا کنٹرول ، فائنڈ فون
میڈیٹیشن ، اسٹاپ واچ ، کلاک ، موسم کے حالات
تاریخ ڈسپلے ، او ٹی اے اپگریڈ ،
کال نوٹیفیکیشن ، میسج ریمائنڈر ، الارم ریمائنڈر
اسٹپ گول کمپلیشن ریمائنڈر ، لو بیٹری ریمائنڈر
برائٹنس ایڈجسٹمنٹ ، ویئر مانیٹرونگ ،
پاور سیونگ موڈ ، ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ

ہیلتھ مانیٹر
چوبیس گھنٹے ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ
سلیپ مانیٹیرنگ ، واٹر ریمائنڈر
ہائی ہارٹ ریٹ ریمائنڈر
لو ہارٹ ریٹ مانیٹر

واچ میں سینسر
تین-ایکسس ایکسلرومیٹر
ہارٹ ریٹ سینسر
روٹر وائبریشن موٹر
آئی پی68 (1.5ایم) واٹر رسسٹنٹ ریٹنگ

Tags:

You Might also Like