Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می کوبل بلوٹوتھ اسپیکر ، گیم موڈ کے ساتھ لانچ

ریئل می کوبل بلوٹوتھ اسپیکر

ٹیکنالوجی ڈسک،6 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون، ایئر بڈز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات لانچ کرچکی کمپنی ریئل می نے ریئل می کوبل بلوٹوتھ اسپیکر ملائیشیا میں ایم وائی آر 99 قیمت میں لانچ کردیا ہے۔

ریئل می نے حال ہی میں ریئل می واچ 2 کو لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی بلوٹوتھ اسپیکر لیکر آئی ہے۔

بلوٹوتھ اسپیکر میں 1500ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور یہ 9 گھنٹے تک کا پلے بیک سنگل چارج میں دے سکتی ہے۔

اسکی خاصیت ہے اسکی چمکدار ڈوری جو کہ اندھیرے میں چمکتی ہے۔ اور ساتھ ہی ایک لو۔لیٹینسی گیم موڈ۔

یہ ریئل میں لنک ایپ (صرف اینڈروئیڈ) کے ذریعہ کنیکٹ ہوتا ہے۔ اسکے ذریعہ یوزرس اسکی سیٹینگس سہولت کے مطابق بدل سکتے ہیں۔

ریئل می کوبل بلوٹوتھ اسپیکر کی قیمت
بلوٹوتھ اسپیکر میٹل بلیک اور الیکٹرک بلو کلر آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ ابھی یہ اسپیکر خرید کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
وہیں اسکے ہندوستان سمیت بین الاقوامی بازار میں لانچ کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ، ریئل می کوبل بلوٹوت اسپیکر کی قیمت ایم وائی آر 99 (تقریبا 1800 روپے) ہے۔

ریئل می کوبل بلوٹوتھ اسپیکر کے اسپیسیفیکیشنس

ریئل می کوبل بلوٹوت اسپیکر آئی پی ایکس5 ریٹینگ کے ساتھ آتا ہے۔ جس سے کہ یہ پانی کے خطروں یا چھڑکنے سے متاثر نہیں ہوتا۔

کوبل (گول پتھر) شکل کے ساتھ اس میں ایک چمکدار ڈوری ہے جو کہ اندھیرے مقام پر چمکتی ہے۔
یہ ایک ڈائنمک ڈرائیور کے ساتھ آتا ہے جو کہ پیسو بیس ریڈی ایٹر کے ساتھ جڑ کر گہری بیس اور 5واٹ کی آواز پیدا کرتا ہے۔
ریئل می کا کہنا ہے کہ اس میں اسٹوریو پیرینگ فیچر ہے اور یہ تین طرح کے اکولایزر۔بیس ، ڈائنامک اور برائٹ ، پریسیٹ کے ساتھ آتا ہے۔
اسپیکر میں ایک گیم موڈ ہے جو کہ 88ایم ایس تک لو۔لیٹنسی دیتا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے اس میں بلوٹوتھ وی5.0 ہے۔
اس میں 1500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
پلے بیک ٹائم سنگل چارج میں 9 گھنٹے کا ہے۔
کمپنی کے مطابق 2.5 گھنٹے میں چارج ہوسکتا ہے۔
میوزک کنٹرول کے لیے ریئل می لنک ایپ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ آئی او ایس یوزر ہیں ، اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو توڑا انتظار کرنا چاہئے۔
باس بوسٹ ڈرائیور 5واٹ ڈائنامک
ٹائپ سی پورٹ
پلے بیک 9 گھنٹے
پورٹیبل اور 22 گرام
آئی پی ایکس 5 واٹر رسسٹنٹ

Tags:

You Might also Like