Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می سی 11 ہندوستان میں ہوا لانچ، قیمت 7499 روپے

ریئل می سی 11

ٹیکنالوجی ڈسک،14جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا کمپنی ریئل می میں اپنے کفایتی فونس کے لیے جانا جاتا ہے اور اب ریئل میں اپنے کفایتی رینج میں ایک سستا فون لانچ کیا جسکی قیمت 7499 ہے۔

اور اسکی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے۔ سی 11 کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کی سی۔سیریز کا لیٹسٹ اسمارٹ فون ہے، جو بجٹ سیگمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

ریئل می سی 11 اوکٹا کور پروسیسر اور بڑی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ فون میں نیچے کی طرف ایک موٹی چن ملتی ہے اور اوپر کی طرف ایک چھوٹی واٹرڈراپ ۔ اسٹائل نوچ، سائیڈ بیزلز پتلے ہیں۔

  سی 11 کو دو رنگ کے آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں ریم اور اسٹوریج کے لیے صرف ایک ہی کنفگریشن آتی ہے۔ سی 11 کو جون کے آحری میں ملائیشیا میں بھی لانچ کیا گیا تھا اور اب اس نے ہندوستان میں بھی اپنا راستہ بنا لیا ہے۔

ریئل می سی 11 اسپیسیفیکیشن

فون کے ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ میں ایف / 2.2 اپرچر والا 13 میگا پکسل کا پرائمری سینسر آتا ہے۔ اسکے ساتھ 2 میگا پکسل کا پورٹریٹ لینس آتا ہے۔ جس کا اپرچر ایف / 2.4 ہے۔

اسمارٹ فون میں سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لئے ایف / 2.4 اپرچر والا 5 میگا پکسل کا فرنٹ سینسر آتا ہے۔ فون میں اے آئی بلیوٹی، فیلٹر موڈ، ایچ ڈی آر، پورٹریٹ موڈ اور ٹائم لیپس جیسے فیچر پہلے سے انسٹال آتے ہیں۔

 

ڈوئل سم (نینو) سی 11 اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ریئل می یو آئی پر چلتا ہے۔

اس میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی + (720-1600 پکسلز) کا منی ڈراپ ڈسپلے ہے،

ریئل می سی 11 میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 پروسیسر دیا گیا ہے،

اور یہ 2جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4ایکس ریم کے ساتھ آتا ہے۔

 

ریئل می سی11 کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے۔

اسکے بارے میں سنگل چارج میں 31.9 گھنٹے تک ٹاک ٹائم دینے کا دعوی ہے۔

اسمارٹ فون کا وزن 196 گرام ہے۔

ریئل می سی 11 کی ان بلڈ اسٹوریج 32جی بی ہے۔

ضرورت پڑنے پر مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کنیکٹیویٹی فیچرس میں 4جی ایل ٹی ای،

وائی فائی 802.11بی/جی/این،

بلیو ٹوتھ 5.0 ، جی پی ایس/ ای۔جی پی ایس،

مائیکرو ۔ یو ایس بی اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک شامل ہے۔

ایکسیلرومیٹر، امبینٹ لائٹ سینسر اور پروکسیمٹی سینسر فون کا حصہ ہے۔

 

 سی 11 کی قیمت

 سی 11 کے 2جی بی ریم اور 32جی بی ان بلڈ

اسٹوریج ماڈل کی قیمت 7499 روپے ہے۔

یہ دو رنگ کے آپشن میں آتا ہے۔

رچ گرین اور رچ گرے، کلر میں دستیاب

فون 22جولائی کو دوپہر 12بجے فلپ کارٹ اور

ریئل می ویب سائٹ کے ذریعہ سیل کے لیے پیش ہوگا۔

جلد ہی اسے ریئل می کے آف لائن پارٹنر اسٹورس کے ذریعہ بھی فروخت کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like