Type to search

ٹیکنالوجی

بنا وائر کے چارج ہوگا رئیل می کا بینڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،1مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رئیل می اپنا پہلا فیٹنس بینڈ لانے جارہا ہے۔ اسکا نام رئیل می بینڈ ہوگا، کمپنی 5مارچ کو ہونے والے ایونٹ میں رئیل می 6 اور رئیل می 6پرو اسمارٹ فون کے ساتھ اپنا فیٹنس بینڈ بھی لانچ کرئے گی۔ رئیل می انڈیا کے سی ای او مادھو سیٹھ کے ٹیوٹ کے مطابق یہ اسمارٹ فون بینڈ اسی دن سیل کے لیے دستیاب ہوگا۔ فیٹنس بینڈ 5مارچ کو دوپہر 2 بجے سے چار بجے تک ہیٹ 2 ویٹ سیل میں دستیاب ہوگا۔ بینڈ کو اس ٹائم پیریڈ کے دوران رئیل می انڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعہ خریدا جاسکے گا۔ رئیل می کے فیٹنس بینڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بنا وائر کے چارج ہوسکے گا۔

رئیل میں کی ویب سائٹ پر فیٹنس بینڈ کا لینڈنگ پیج لائیو ہوگیا ہے۔ لینڈنگ پیج پر رئیل می نے صرف اپنے اسمارٹ فیٹنس بینڈ کے الگ الگ فیچرس کا خلاصہ کیا ہے۔ ابھی تفصیلات نہیں بتائے ہیں۔ رئیل می بینڈ میں لارج۔سائز کروڈ کلر ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ پیلے، بلیک اور گرین ان تین کلر ویرینٹ میں آئے گا۔ فیٹنس بینڈ کی بڑی اسکرین کا استعمال نوٹیفیکیشنس، کنیکٹیڈ ڈیوائس کے کال اور میسج دیکھنے کے لیے کیا جاسکتا ہے ، بینڈ میں رئیل ۔ ٹائم ہارٹ ریٹ مانیٹر اور سلیپ ٹریکر دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like