Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل میں 7 پرو اور ریئل می 7 ہندوستان میں لانچ

رئیل میں 7 پرو

ٹیکنالوجی ڈسک،4 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریئل می 7 پرو اور ریئل می 7 کو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ ان میں 8 جی بی تک ریم ہے۔ اس میں آپ کو ڈوئل اسٹیریو اسپیکرس کے ساتھ ڈولبی ایٹمس اور ہائی۔رینج سرٹیفیکیشن ملے گا۔ اسکے علاوہ ریئل می 7 اور ریئل می 7 پرو کو ٹی یو وی رائنلینڈ اسمارٹ فون ریلیبلٹی وریفیکیشن سرٹیفیکیٹ ملا ہے۔ دونوں ہی نئے ریئل می اسمارٹ فون کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ اور ہول ۔ پنچ ڈسپلے ڈیزائن کے ساتھ آتے ہیں۔ ان دونوں فون میں ریئل می 7 پرو ذیادہ پاورفل اسپیسیفیکیشن کے ساتھ آتا ہے۔

ریئل می 7 پرو اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سیم (نینو)
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ریئل می یو آئی
اس میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی ۔ سپر ایمولیڈ ڈسپلے
اور 90.8 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو
ڈسپلے 180 ہرٹز ٹچ سمپلنگ ریٹ
اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 720 جی پروسیسر
گرافکس کے لیے ایڈرینو 618 جی پی یو انٹیگریٹڈ

فون 7 پرو میں کیمرا کے فیچرس
پچھلے حصے پر 64 میگا پکسل کا سونی ایم آئی ایکس 682 پرائمری سینسر ایف /1.8 لینس کے ساتھ
اٹھ 8 میگا پکسل کا سکنڈری کیمرا ۔ ایف 2 میگا پکسل کا مونوکروم سینسر اور ایف 2.4 اپرچر والا 2 میگا پکسل کا کیمرا
ایف /2.5 اپرچر کے ساتھ 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا
اسٹوریج ۔ 128 جی بی تک یو ایف ایس 2.1 ان بلڈ اسٹوریج
فون میں 4500 ایم اے ایچ ٹی کی بیٹری ہے۔
فاسٹ چارجینگ کے لیے 65 واٹ کا چارجر
فون کا وزن 182 گرام ہے۔

ریئل می 7 کے اسپیسیفیکیشن
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ریئل می یو آئی
اس میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی
اور 90.5 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو
گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن
اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پروسیسر
اٹھ 8 جی ریم
پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل
اٹھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل کیمرا
دو میگا پکسل کا مونوکروم شوٹر اور 2 میگا پکسل کا ایک اور سینسر
سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کیمرا
ان بلٹ اسٹوریج 128 جی بی
کنیکٹیویٹی کے لیے 4جی وی او ایل ٹی ای
فون میں 5000 ایم اے ایچ ٹی بیٹری
فاسٹ چارجینگ کے لیے 30 واٹ چارجر
فون کا وزن 196.5 گرام

فون کی قیمت
ریئل می 7 پرو کی قیمت ہندوستان میں 19999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کا ہے۔ ریئل میں 7 پرو کے 8 جی بی + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 21999 روپے ہے۔ اسمارٹ فون ممر بلو اور ممر وائٹ کلر میں آتا ہے۔

ریئل می 7 کی قیمت 14999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کا ہے۔ فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ بھی ہے۔ اسے گراہک 16999 روپے میں خرید پائیں گے۔ یہ مسٹ بلیو اور مسٹ وائٹ کلر میں ہے۔

ریئل می 7 پرو کی پہلی سیل فلپ کارٹ اور ریئل می کی ویب ساٹ پر 14 ستمبر کو دوپہر 12 بجے سے ہوگی۔ حالانکہ ریئل می 7 کی پہلی سیل اسی پلیٹ فارم پر 10 ستمبر کو دوپہر 12 بجے ہوگی۔

Tags:

You Might also Like