Type to search

ٹیکنالوجی

رئیل می 6 اور 6 پرو اسمارٹ فون مارچ میں ہوگا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رئیل می دو نئے اسمارٹ فون لا رہی ہے۔ یہ اسمارٹ فون رئیل می 6 سیریز کے تحت آرہے ہیں۔ اس سیریز کے تحت کمپنی رئیل می 6 اور رئیل می 6 پرو لا رہی ہے۔ رئیل می نے ٹیوٹر پر انکی لانچ ڈیٹ کنفرم کی ہے۔ کمپنی نے ٹیوٹر ہینڈل کے ذریعہ بتایا ہے کہ رئیل میں 6 اور رئیل می 6 پرو اسمارٹ فون 5 مارچ کو دوپہر 12.30 بجے لانچ ہونگے۔ ساتھ ہی کمپنی اسی دن ژیوامی کے ایم آئی بینڈ کے مقابلے رئیل می بینڈ لانچ کرئے گی۔

ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ کمنی نے اعلان کیا ہے کہ سلمان خان رئیل می موبائل کے برانڈ ایمبسیڈر بنائے گئے ہیں۔ رئیل می نے 64 میگا پکسل پرو کیمرہ، پرو ڈسپلے کو ٹیگ لائن کے طور پر استعمال کیا ہے۔ رئیل می 6 اور رئیل 6 پرو دونوں ہی اسمارٹ فون ریئر میں 64 میگاپکسل کیمرہ سیٹ ا کے ساتھ آسکتے ہیں۔

اس ہفتے کی شروعات میں کمپنی نے واٹرپروف کے ساتھ رئیل می 6 کا ایک کیمرہ نمونہ شیئر کیا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ اس اسمارٹ فون میں اے آئی کواڈ کیمرہ دیا گیا ہے۔ رئیل می کی آفیشل ویب سائٹ سے کنفرم ہوا ہے کہ 4 سینسر  میں ایک پرائمری لینس، الٹرا۔وائڈ لینس، ٹیلی فوٹو لینس اور میکرو لینس ہوگا۔

Tags:

You Might also Like