Type to search

ٹیکنالوجی

ریئل می وائرلیس چارجر ہندوستان میں لانچ، قیمت 899 روپے

ریئل می وائرلیس چارجر

ٹیکنالوجی ڈسک، 2 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریئل می نے ہندوستان میں 10واٹ کا ریئل می وائرلیس چارجر لانچ کردیا ہے۔ چارجر کو صرف 899 روپے میں پیش کیا گیا ہے۔

ان دنوں وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرنے والے ڈیوائس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں اسمارٹ فون ساز کمپنی ریئل میں نے ہندوستان میں اپنا پراڈکٹ پورٹ فولیو بڑھاتے ہوئے کم قیمت والا نیا 10واٹ وائرلیس چارجر لانچ کیا ہے۔

کچھ دنوں پہلے ہی ریئل می کے سی ای او مادھو سیٹھ نے ملک میں وائر لیس چارجر کے لانچ کو جاری کیا تھا اور اب آخر کار کمپنی نے خاموشی سے اسے بازار میں اتار دیا ہے۔

جیسا کے نام سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ریئل می وائرلیس چارجر کل 10واٹ چارجینگ آوٹ پٹ دے گا اور فون کو چارج کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ریئل می بڈز ایئر اور دیگر ویئرایبلس کو بھی چارج کرنے میں اہل ہوگا۔

ریئل می انڈیا سائٹ پر لیسٹنگ کے مطابق 10واٹ وائر لیس چارجر گرے رنگ میں دستیاب ہے۔ اسکے ٹاپ پر ایک سافٹ سکرب پینٹ کوٹینگ کی گئی ہے۔ جو اس پر رکھی ڈیوائس کو اچانک پھسلنے سے بچائے گا۔ یہ 9 ملی میٹر پتلا ہے۔

اسکے علاوہ سیٹھ نے ٹیوٹر کے ذریعہ ملک میں آنے والے وقت میں 65واٹ اور 50واٹ ریئل می الٹرا ۔ تھن (پتلا) سپر ڈارٹ چارجر ماڈل کو لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ 10واٹ کا چارجر یو ایس بی ٹائپ ۔ سی پورٹ کے ساتھ آتا ہے، جو 10 واٹ اور 18واٹ ان پٹ دونوں کو قابل بناتا ہے۔ حالانکہ یہ کوئیک چارج 2.0یا کوئیک چارج 3.0 چارجینگ اڈاپٹر سے کنیکٹ ہونے پر 10واٹ تک کی پاور دینے میں اہل ہے۔ یہ ایک آئی فون ماڈل کو چارج کرنے کے لیے 7.5واٹ آوٹ پٹ تک دے سکتا ہے۔

چارجر کی خاص بات یہ ہے کہ جب چابی، کریڈٹ کارڈ یا دیگر دھات کے دوسرے سامان رکھنے پر خود بخود بن ہوجاتا ہے۔ اسکے علاوہ اس میں سیکیورٹی کی متعدد پرتیں دی گئی ہے جو ڈیوائس کے فل چارجر ہوجانے پر آؤٹ پٹ پاور کو خود بخود بدل دیتی ہیں۔

اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ یہ 10واٹ وائرلیس چارجر اسی کمپنی کا بڈز ایئر اور کچھ دیگر کم آوٹ پٹ پر چارج ہونے والے ڈیوائس کو بھی چارج کرسکتا ہے۔ اسکے ساتھ 50 سنٹی میٹر چارجر کیبل آتا ہے۔

Tags:

You Might also Like