Type to search

وائرل

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کی کنٹیسٹنٹ جیا شنکر

اداکارہ جیا شنکر

اپنے ڈمپل سے شائقین کو دیوانہ بنا رہی ہے جیا شنکر

تامل اور مراٹھی فلموں میں کرچکی ہے کام


وائرل ڈسک، 22 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 شروع ہوچکا ہے، یہ متنازعہ شو 17 جون سے جیو سینما پر فری میں پریمیئر ہورہا ہے-

 

 

 

اس بار اس شو کو جہاں سلمان خان ہوسٹ کررہے ہیں تو وہیں بگ باس کے گھر میں بالی ووڈ سے لیکر ٹی وی اور میوزک انڈسٹری کے کئی شخصیات دھوم مچا رہے ہیں-

 

 

شو میں کئی کنٹیسٹنٹ اپنے اپنے رویہ، لڑائی جھگڑے سے لائم لائٹ میں ہے تو اس درمیان ایک کنٹیسٹنٹ اپنے ڈمپل اور معصومیت سے ناظرین کا دل جیت رہی ہے-

 

 

یہ کنٹیسٹنٹ ہے جیا شنکر ، جو بگ باس میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آرہی ہے، جانتے ہیں کون ہے جیا شنکر؟

 

جیا شنکر کی پیدائش 17 اپریل 1995 کو ممبئی میں ہوئی- جیا نے 16 سال کی عمر میں ہی آڈیشن دینا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کی شروعات تامل فلم ‘اینتھا اینڈنگا اناؤ’ سے کی تھی-

 

 

حالانکہ انہیں نام اور شہرت ٹی وی سے حاصل ہوا- دس سالوں کے اپنے کیریئر میں جیا نے کئی مشہور ٹی وی سیریل میں کام کیا اور گھر گھر پہچان بنا لی-

 

 

جیا شنکر نے سال 2015 میں سیریل لو بائے چانس سے ٹی وی پر ڈیبیو کیا تھا- اسکے بعد انہیں کوئنس ہے ہم، میں دیکھا گیا، میری ہانیکارک بیوی، بھی انکے مقبول شو میں سے ایک ہے-

 

 

 

اسکے بعد وہ لال عشق، کوٹیلال اینڈ سنسن، جیسے ٹی وی شو میں کام کیا، حالانکہ انہیں پویترا کے رول میں سیریل پشچانی سے کافی مقبولیت ملی-

 

 

جیا شنکر نے ساؤتھ سے لیکر ٹی وی انڈسٹری میں کام کیا، وہیں اس اداکارہ نے مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا-

 

 

جیا نے سال 2022 میں رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کی فلم وید میں اہم رول پلے کیا تھا- اسکے علاوہ جیا ویب سیریز ورجن بھاسکر 2 میں نظر آئی تھی-

 

 

جیا شنکر اب سلمان کے شو سے خوب بحث میں ہے- دیکھنا یہ ہوگا کہ جیا بگ باس کے گھر میں کب تک ٹک پاتی ہے-

 

 

جیا شنکر کی سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالونگ ہے، اداکارہ کو انسٹاگرام پر نو لاکھ 95 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔