Type to search

ٹی وی اور فلم

روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز کرما کالنگ

ویب سیریز کرما کالنگ

فلمی ڈسک، 2 جنوری (اردو پوسٹ) نئی سیریز اور نئے لک لیکر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے اداکارہ روینہ ٹنڈن بالکل تیار ہے-

 

 

 

کے جی ایف 2 میں اپنی زبردست اداکاری سے ہوش اڑانے والی روینہ نے اپنی آنے والی سیریز کا اعلان کردیا، جسکا ٹیزر جاری ہوچکا ہے-

 

 

 

 

 

شہر کی لڑکی، مست مست گرل، تو چیز بڑی ہے مست مست جیسے ناموں سےمشہور  روینہ ٹنڈن کی آنے والی ویب سیریز کرما کالنگ میں نظر آئیں گی، روچی نارائن کی ہدایت کاری میں بنی یہ ویب سیریز امریکہ کی سیریز ریونج پر مبنی ہے-

 

 

 

 

 

آشوتوش شاہ کی پروڈیوس کردہ سیریز میں روینہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ اس سیریز میں امیر اندرانی کوٹھاری کے کردار میں نظر آئیں گی۔ کسی اداکارہ کا ایسا کردار آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

 

 

ویب سیریز کرما کالنگ کا شاندار ٹیزر 15 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوا، جس میں روینہ ٹنڈن کے کردار نے پوری لائم لائٹ لوٹ لی-

 

 

 

ایک امیر خاتون کے کردار میں روینہ نے خود کو بڑی عمدہ طریقے سے پیش کیا ہے- ٹیزر میں وہ کہتی نظر آئی، سیکس پانے کے لیے کوئی اصول نہیں ہوتے ہیں- کچھ صحیح – غلط نہیں ہوتا-

 

 

 

اپنے اصول، آدرش اور یہاں تک اپنے خاندان ، سب بھاڑ میں جائے- لوگ کہتے ہیں، جیسا کریں گے ویسا بھرنگے، لیکن میں کہتی ، اگر دنیا آپ کے قدموں پر ہو تو کرما بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

 

 

ویب سیریز کرما کالنگ کی دنیا کی اصلیت بتاتی ہے، سیریز میں دیکھایا جائے گا کہ اندارنی کوٹھاری کی گلیمر اور چمک سے بھری دنیا میں کتنا دھوکہ بھرا ہے-

 

 

 

یہ ویب سیریز 26 جنوری 2024 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہورہی ہے- روینہ نے بتایا کہ وہ اس سیریز کے ساتھ جڑ کر بہت خوش ہے-

 

 

بتادیں کہ جنوری 2024 میں انڈین پولیس فورس، کلر سوپ ، فل می ونس ، گیونگ سیونگ کریئچر  اور کرما کالنگ سمیت کئی ویب سیریز مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونگی-

 

 

 

 

بتادیں کہ روینہ نے17 سال کی عمر میں 1991 ء میں فلم پتھر کے پھول سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

 

 

 

پہلی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں نیو فیس کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد بھی بہت سی فلموں میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

 

 

روینہ نے متعدد فلموں میں کام کیاجن میں زمانہ دیوانہ ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی ، ضدی ، مہرا ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، بلندی ، عکس ، لاڈلہ ، ماتر اور دیگر شامل ہیں، انہیں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like