Type to search

ٹی وی اور فلم

روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز آرنیک پوسٹر جاری

ویب سیریز آرنیک

فلمی ڈسک، 12 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم مہرا کے مشہور گانے مست مست سے مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن جلد ہی نیٹ فلکس کی ویب سیریز آرنیک سے او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے جارہی ہے-

تو چیز بڑی ہے مست مست جیسے ناموں سےمشہور روینہ ٹنڈن اپنے کیریئر کی پہلی ویب سیریز آرنیک کے ٹیزر کے ساتھ ہی اسکی ریلیز تاریخ بھی جاری کی-

 

روینہ (47 سالہ) سیریز میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی- میوزک ریالٹی شو میں نظر آنے والی روینہ آخری بار سوناکشی سنہا کی فلم خاندانی شفا خانہ میں نظر آئی تھی-

روینہ نے اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کافی ٹرینڈ ہورہا ہے-

 

تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر کی شروعات پہاڑوں سے ہوتی ہے- وائس اوور میں بچہ پوچھتا ہے، دادو آج بندوق کیوں نکالی؟ اسکے بعد آواز آتی ہے کہ کل چاند گرہن ہے- وہ چاند گرہن کی رات کو نکلتا ہے، خون پینے-

اسکے بعد منظر بدلتا ہے اور ایک کالے چیتے جیسا جانور حملہ کرتا ہے- اسی درمیان روینہ ٹنڈن نظر آتی ہے جو پولیس کی ڈریس میں ہے، جنگل میں اونچے درخت پر لٹکی ہوئی نعش انہیں دیکھائی دیتی ہے-

 

قریب 60 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم کے تقریباً تمام اداکار نظر آرہے ہیں۔ پولیس کے ڈریس میں حیران پریشان روینہ ہے- انکا ساتھ دیتے پرمبرت چیٹری ہے- میگھنا ملک، ذاکر حسین اور اندرانیل سینگپتا نظر آئے-

اس ویب سیریز کو بنانے کے لیے رمیش سپی کی کمپنی نے رائے کپور فلمز کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ رمیش سپی کے بیٹے روہن سپی بھی ویب سیریز ‘آرانیک’ کے شو رنر ہیں۔ ونے وائکول نے ہدایت دی، اور چارودتا آچاریہ نے لکھا ہے-

 

یہ شاندار اور دلچسپ سیریز 10 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ نیٹ فلکس نے اس ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے – سب کچھ ویسا نہیں ہے ہوتا ، جیسا دکھتا ہے۔ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور پلک نہ جھپکنا۔ اندھیرے میں کچھ ہے، جو دیکھ رہا ہے۔ آرنیک نیٹ فلکس پر 10 ڈسمبر کو-

بتادیں کہ روینہ ٹنڈن کی پیدائش 26 اکتوبر 1974 کو ہوئی۔ وہ 90 کی دہائی کی لیڈ اداکارہ تھیں۔ انیل کپور ، اکشے کمار اور سنیل شیٹی جیسے اداکاروں کے ساتھ روینہ کی جوڑی خوب جمی۔

انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیاجن میں ’’زمانہ دیوانہ ‘‘ ، ’’کھلاڑیوں کا کھلاڑی ‘‘ ، ’’ضدی ‘‘ ،’’ مہرا‘‘ ، ’’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘‘ ، ’’بلندی ‘‘ ، ’’عکس‘‘ ، ’’لاڈلہ ‘‘ ، ’’ماتر‘‘ اور دیگر شامل ہیں،

Tags:

You Might also Like