Type to search

ٹی وی اور فلم

روینہ ٹنڈن کی کزن کرن راٹھوڑ

اداکارہ کرن راٹھوڑ

کاسٹنگ کوچ پر کرن راٹھوڑ نے کیے انکشاف


فلمی ڈسک، 22 اکتوبر (اردو پوسٹ) کرش یعنی ریتک روشن اور کرینہ کپور کی فلم یادیں تو یاد ہوگی آپ کو؟ اس فلم میں کرن راٹھوڑ نے بھی کام کیا تھا- جنہوں نے خوب سرخیاں بٹوری تھی-

 

اداکارہ کرن راٹھوڑ نے بعد میں کچھ اور ہندی فلموں میں کام کیا، اور اچانک ہی بالی ووڈ سے عائب ہوگئی- اب کرن راٹھوڑ ایک بار پھر تب سرخیوں میں آگئی، جب وہ بگ باس تیلگو 7 میں نظر آئی-

 

 

کرن راٹھوڑ نے حال ہی میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا تھا- ساتھ ہی کاسٹنگ کوچ کو لیکر بھی انکشاف کیا-

اداکارہ کرن راٹھوڑ نے بالی ووڈ میں کئی بار کاسٹنگ کوچ جھیلا- اس بارے میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں بہت سی عجیب غریب چیزیں ہیں- مجھے کئی کاسٹنگ کوچ کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا- جس نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا-

 

کنٹراکٹ پر سائن کرنے بولاتے اور کنٹراکٹ پورا ہونے کے بعد پوچھتے تھے کہ تم رات کو کیا کررہی ہو- میں نے ایسی چیزیں کبھی نہیں دیکھی تھی-

 

ایسا میرے ساتھ تب ہوا جب میں نہ تو ساؤتھ میں فلم کررہی تھی، اور نہ ہی بالی ووڈ میں- کرن نے کہا، نہ میں یہاں تھا اور نہ ہی وہاں- میں ڈپریشن میں آگئی اور دو ہوتی چلی گئی-

 

میں نے طے کیا میں ایکٹینگ نہیں کرونگی اور کوئی بزنس کرونگی- لیکن اب سب ٹھیک ہوگیا ہے- اب اچانک سے کافی چیزیں مل رہی ہیں- میرے پاس کام آرہا ہے-

اداکارہ کرن راٹھوڑ نے مزید کہا، فلمیں چھوڑ کر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، فلمیں ملنا آسان تھا، لیکن گراف کو برقرار رکھنا بہت مشکل تھا-

 

 

 

میں نے ساؤتھ میں کاسٹنگ کوچ کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا، شاید میں نے کبھی اسکا سامنا نہیں کیا- لیکن جب میں نے تعلقات میں ہونے کی وجہ سے کام کرنا بند کردیا تو میں نے اپنے دوستوں کے اصلی چہرے دیکھیں-  جو ساؤتھ کے مشہور ایکٹرس اور ڈائریکٹرس تھے- میں نے فلمیں چھوڑ دی، اور شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا-

 

 

اداکارہ کرن راٹھوڑ نے مزید کہا کہ سبھاش گھئی انہیں فلم ’اعتراض‘ میں پرینکا چوپڑا کے کردار کے لیے سائن کرنا چاہتے تھے۔ کرن نے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ چھورنے کے بعد سب کچھ بدل لیا تھا- یہاں تک کہ اپنا فون نمبر بھی-

 

 

 

 

اداکارہ کے مطابق سبھاش گھئی نے انہیں ایک بار بتایا تھا کہ وہ انہیں اعتراض میں لینا چاہتے تھے- انہوں نے کہا تھا- ہمارے خود کے بینر کی لڑکی تھی- لیکن تم نے تو نمبر ہی بدل لیا- کرن کے مطابق وہ بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد ممبئی سے چنئی واپس چلی آئی- اس وجہ سے کافی چیزیں چھوٹ گئی-

 

 

 

اداکارہ کرن راٹھوڑ کی پیدائش 11 جنوری 1981 کو جے پور میں ہوئی تھی۔ کرن اداکارہ روینہ ٹنڈن کی کزن ہیں۔ راٹھوڑ نے ممبئی کے مٹھی بائی کالج سے آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔ کالج کے بعد وہ ماڈلنگ میں آگئی۔