Type to search

Uncategorized

رشمیکا مندانا اور دھنوش کی نئی فلم  کبیر کو پوسٹر جاری

فلمی ڈسک، 8 جولائی (اردو پوسٹ) پشپا فلم کی اداکارہ رشمیکا مندانا جلد ہی تیلگو فلم ایکٹر دھنوش کے ساتھ فلم کبیر میں نظر آئیں گی-

 

 

فلم میکرس نے فلم سے جڑے اپ ڈیٹس شیئر کیے ہیں- گذشتہ روز اداکارہ رشمیا نے ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے کردار کا خلاصہ کیا-

 

 

رشمیکا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ لوہے کی راڈ کے ساتھ جنگل میں گھومتی نظر آئی- وہ زمین کھود رہی ہے اور ایک سوٹ کیس نکل رہا ہے- سوٹ کیس پیسوں سے بھرا ہے اور رشمیکا اسے دیکھ کر بہت خوش ہے-

 

 

 

 

اگلے سین میں وہ سوٹ کیس کو گھسیٹتی نظر آرہی ہے، فلم کے اس منظر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ رشمیکا ان پیسوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے-

 

 

 

 

 

 

 

 

وہیں ایکٹر دھنوش کے کردار کی بات کریں تو کبیر میں ایکٹر ایسے کردار کو نبھا رہے ہیں جو ایک بے گھر شخص کے طور پر شروع ہوتا ہے، لیکن آخر ایک طاقتور مافیا کنگ بن جاتا ہے-

 

 

 

 

 

 

 

رشمیکا اور دھنوش کے ساتھ فلم میں اکینینی ناگارجن اور جم سربھ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

سنیل نارنگ اور پشکر رام موہن راؤ کی پروڈیوس کردہ  فلم کبیر میں دیوی سری پرساد کی موسیقی اور نکیت بومی کی سنیماٹوگرافی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

پروڈکشن ڈیزائنرز رام کرشن سبانی اور مونیکا نگوترے تکنیکی عملے کا حصہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری شیکھر کمولا نے کی ہے۔

 

 

 

 

دھنوش اور رشمیکا مندنا ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ‘کبیر’ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

فلم کبیر ایک پین انڈین فلم ہے جس میں دھنش، ناگارجن اکینینی، رشمیکا مندانا اور جم سربھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ناگارجن فلم میں پولیس افسر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

فلم ‘کبیر’ کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ رشمیکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ کو سال 2023 میں ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ سپر اسٹار اللو ارجن کی آنے والی فلم ‘پشپا 2’ کا بھی حصہ ہیں۔

 

 

 

 

بتادیں کہ رشمیکا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر میں بھی کام کررہی ہیں- یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے کی توقع ہے-

 

 

 

 

فلم سکندر کی ہدایت اے آر مروگوداس کررہے ہیں- رشمیکا وکی کوشل کے ساتھ فلم چھاوا میں بھی کام کررہی ہیں-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *