Type to search

ٹی وی اور فلم

ناگین 4 میں ہوگی رشمی دیسائی کی انٹری،جیسمین بھسین کی جگہ آئیں گی نظر

ٹی وی ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 کی شروعاتی دنوں میں شو کی کنٹیسٹنٹ رہی رشمی دیسائی لگاتار اپنی پرسنل لائف کو لیکر بحث میں بنی ہوئی ہے۔ شو سے باہر آنے کے بعد بھی وہ کھل کر میڈیا سے بات کررہی ہے۔ اور اپنی پرسنل لائف کو لیکر ہوئے ہنگامے پر ردعمل بھی دے رہی ہے۔ لیکن اب انکی پروفیشنل لائف کو لیکر بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ملی معلومات کے مطابق رشمی کےساتھ ایک نیا پروجیکٹ لگا ہے اور وہ جلد ہی ایکتا کپور کے سپر نیچرل شو ناگین 4 میں نگین کے اوتار میں دیکھائی دے سکتی ہے

پنک ولا کی خبر کے مطابق رشمی دیسائی اس سپرنیچرل شو میں جیسمین بھسین کو ریپلس کرسکتتی ہے اور جلد ہی شو کی شوٹنگ بھی شروع کرسکتی ہے۔ رشمی اتوار کے قسط میں نظر آسکتی ہے۔ حالانکہ شو کے میکرس اور خود رشمی کی طرف سے ابھی تک آفیشل اعلان نہیں ہوا ہے کہ وہ اس شو میں نظڑ آنے والی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ جیسمین بھسین پہلے ہی شو چھوڑ چکی ہے۔ شو چھوڑنے پر جیسمین بھسین نے انے فینس سے اسکے لیے معافی بھی مانگی تھی اور کہا تھا کہ مجھے معاف کیجئے اگر ناظرین کو اس سے دکھ پہنچا ہے۔ لیکن یہ شو ایسا ہے جس میں کئی طرح کے ٹیوسٹ اور ٹرن ہے اور انہی میں سے ایک ٹیوسٹ اس شو سے میرا جانا بھی تھا۔ ناگین سیزن 4 کے شروع ہونے پر بھی کئی طرح کے ٹیوسٹ دیکھنے کو ملے تھے۔ جن میں ناگین کون ہے اس پر بھی کافی سسپینس تھا۔ شروعات سے ہی شو میں کئی طرح کے سسپینس رکھے گئے۔

Tags:

You Might also Like