Type to search

اسپورٹس

ٹیسٹ کرکٹ: راشد خان بنے سب سے کم عمر کے کپتان، 15 سال پرانا ریکارڈ توڑا

اسپورٹس ڈسک،6ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اپنی گیندبازی سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو نچانے والے راشد خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے- وہ دنیا کے سب سے کم عمر کے ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں- راشد خان نے یہ کارنامہ تب حاصل کیا، جب افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے اتری، افغان اسٹار راشد خان نے بطور ٹیسٹ کپتان اپنا پہلا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا-

افغانستان کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے- دونوں کے درمیان جمعرات سے ٹیسٹ شروع ہوا- یہ افغانستان کا صرف تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا- یہ افغانستان کا صرف تیسرا ٹیسٹ میچ ہے- اس نے اس سے پہلے ہندوستان اور آئرلینڈ کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے- ہندوستان کے خلاف اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا- یہ اسکا پہلا ٹیسٹ میچ بھی تھا- اس نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو سات وکٹ سے ہرایا تھا- یہ  میچ دہرادون میں کھیلا گیا تھا-

راشد خان سے پہلے سب سے کم عمر میں ٹیسٹ کی کپتانی کرنے کا ریکارڈ زمبابوے کے کھلاڑی تاتیندا کے نام تھا- انہوں نے پہلی بار 2004 میں سری لنکا کے خلاف کپتانی کی تھی- اس وقت انکی عمر 20 سال 358 دن تھی- راشد خان نے بے حد کم فرق سے اس ریکارڈ کو توڑا، جمعرات یعنی 5 ستمبر کو انکی عمر 20 سال 350 دن ہے-

ہندوستان کے پٹودی نے21 سال 77 دن کی عمرمیں ٹیم انڈیا کی قیادت کی تھی۔ وہیں وقاریونس نے22 سال 15 دن، جنوبی افریقہ کےگریم اسمتھ نے 22 سال 82 دن اوربنگلہ دیش کےشکیب الحسن نے22 سال 115 دن کی عمرمیں ٹسٹ کپتانی سنبھالی تھی۔ر اشد خان نےکرکٹ کی دنیا میں اپنےنام ایک اوربڑا ریکارڈ درج کرالیا ہے۔

Tags:

You Might also Like