Type to search

اسپورٹس

بگ بیش لیگ: راشد خان نے ٹی 20 میں لی تیسری ہیٹ ٹرک

اسپورٹس ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان دنیا بھر میں کرشمہ جاری ہے، فی الحال آسٹریلیائی لیگ بگ بیش میں کھیل رہے اس نوجوان اسپنر نے ٹی 20 کیریئر کی تیسری ہیٹ ٹرک لی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے راشد نے چہارشنبہ کو سڈنی سکسرز کے خلاف یہ کارنامہ کیا ہے۔ حالانکہ انکی ہیٹ ٹرک کے باوجود سڈنی سکسرز کی ٹیم یہ میچ جتنے میں کامیاب رہی۔

راشد خان نے سڈنی کی اننگز کے 11 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر جیمز ونس (27) کو اور چھٹی گیند پر جیک ایڈورڈز (0) کو آؤٹ کیا ، جبکہ اوور کی پہلی گیند پر جارڈن سلک (16) کو آوٹ کیا، ونس کو ایلیکس کیری نے کیچ کیا تھا، جبکہ ایڈورڈس آوٹ ہوئے تھے۔ راشد نے سلک کو بولڈ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اپنے نام کی۔

راشد خان سڈنی سکسرز کے خلاف بلے سے فلاپ رہے تھے۔ وہ بغیر کھاتا کھولے آوٹ ہوئے تھے۔ اسکے بعد بولنگ میں کمال کرتے ہوئے راشد خان نے کل 4 اوور میں انہوں نے 22 رن خرچ کیے اور 4 اہم وکٹ حاصل کیے۔ بتادیں کہ میچ میں ایڈیلیڈ نے 135 رن بنائے تھے۔  جواب میں سڈنی نے 8 وکٹ پر 137 رن بناتے ہوئے جیت درج کی۔۔

Tags:

You Might also Like