Type to search

فیشن

رشمی دیسائی نے اسٹائلش لہنگا چولی پہن کر ریمپ واک کیا

فیشن ڈسک،15مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رشمی دیسائی بگ باس 13 سے باہر انے کے بعد آئے دن سرخیوں میں بنی ہی رہتی ہے- کچھ وقت پہلے ہی ٹی وی کی اس بہو کو ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے- اس دوران رشمی دیسائی گلیمرس انداز میں ریمپ پر اپنے حسن کی بجلیاں گراتے نظر آئی، ایسے میں اب رشمی کی تصویریں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہی ہے-

رشمی ریمپ پر شو اسٹاپر بن کر اتری تھی، باگ باس 13 ختم ہونے کے بعد پہلی بار رشمی کسی فیشن شو کا حص بنی ہے- رشمی کے دیسی لک پر بندی کمال لگ رہی تھی، تبھی تو فینس رشمی کے لک کی تعریف کرتے تھکتے نہیں ہے- ریمپ پر چلتے ہوئے رشمی بار بار اپنا شاندار لہنگا ہوا میں لہراتے رہی تھی-اپنے اس انڈین اوتار میں رشمی خوبصورت لگ رہی تھی-

ریمپ پر اترنے کے لیے رشمی نے ریڈ گاؤن کل رکا لہنگا چولی پہنا تھا جسکے ساتھ رشمی نے بالوں میں گجرا لگایا ، ریمپ پر رشمی ہاتھ میں چوڑیاں اور بھاری جیولری پہن کر پہنچی- اس انداز میں رشمی نے کیمرے کو خوب پوز بھی دیئے-
سوشل میڈیا پر ریشمی دیسائی کے اس انداز کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ اس دوران رشمی کے ساتھ بگ باس میں انکے دوست رہ چکی وشال آدتیہ سنگھ اور اروشی روتیلا بھی ریمپ پر نظر آئی، رشمی بہت جلد ہی ناگین 4 میں نظر آنے والی ہے-
رشمی بامبے ٹائمز فیشن ویک 2020 میں پہنچی تھی، اس دوران انہوں نے ڈیزائنر روہت ورما کے لیے شو اسٹاپر بنی-

Tags:

You Might also Like