Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمی دیسائی ہے دیسی اور ماڈرن کوئین، ویڈیو شیئر کرکے بتایا

رشمی دیسائی

ٹی وی ڈسک،15جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے اترن سیریل سے پہچان بنانے والی مشہور اداکارہ رشمی دیسائی اپنے اسٹائل اور ادکاری کے ذریعہ اپنا مقام بنایا۔ ٹی وی کی مشہور اداکارہ رشمی اپنے انداز کے لیے خوب پہچانی جاتی ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اکثر فوٹو اور ویڈیو شیئر کر کے فینس سے رابطے میں رہتی ہے۔ حال ہی میں رشمی دیسائی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ پل بھر میں دیسی کوئین سے ماڈرن کوئین بن جاتی ہے۔ اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ جو سب کی توجہ کھینچ رہا ہے۔ ویڈیو میں رشمی دیسائی کا دونوں ہی لک میں اسٹائل زبردست لگ رہا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ رشمی کے اس ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Oye-Hoye!! . . #VanityStories #OnShoot #Drama #ItsAllMagical #RashamiDesai

A post shared by Rashami Desai (@imrashamidesai) on

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، اوئے ہوئے۔ رشمی دیسائی کے اس ویڈیو پر دلجیت کور نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، خوبصورت ، وہی، شیفالی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، اوئے ہوئے۔ اسکے علاوہ فینس بھی رشمی کے ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

رشمی کے اس ویڈیو کو لیکر فینس کے ساتھ ساتھ ٹی وی فنکار بھی انکی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ پہلے ساڑی میں نظر آرہی ہے۔ جس میں انکا ٹریڈیشنل لک کافی زبردست لگ رہا ہے۔ اسکے بعد وہ ماڈرن کوئین میں بدل جاتی ہے۔ ڈینم ون پیس میں بھی رشمی کا اسٹائل دیکھنے لائق تھا۔

بتادیں کہ رشمی دیسائی نے کلرس ٹی وی چینل پر آنے والے سیریل سے اپنی زبردست پہچان بنائی تھی۔ اسکے بعد وہ دل سے دل تک میں بھی نظر آئی تھی۔ سیریل کے علاوہ رشمی دیسائی نے بگ باس 13 میں رہتے ہوئے خوب سرخیوں میں رہی۔ بتادیں کہ رشمی دیسائی ان دنوں ناگین 4 کی شوٹنگ کررہی ہے۔ گذشتہ دنوں انکا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ جس میں وہ اور اداکارہ نیا شرما کے ساتھ بیٹھے دیکھائی دے رہی تھی۔

Tags:

You Might also Like