Type to search

ٹی وی اور فلم

رنویر سنگھ کا ٹی وی شو دی بگ پکچر سے ٹی وی ڈیبیو

رنویر سنگھ دی بگ پکچر

فلمی ڈسک، 3 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کلرس ٹی وی پر شو دی بگ پکچر سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

کلرس چینل نے ایک دنیا کے سب سے بڑے اور منفرد کوئز شو بائجو پریزنٹس دی بگ پکچر کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ اور اس شو کے لیے رنویر سنگھ کو منتخب کیا ہے۔ جو ہوسٹ کے طور پر پہلی مرتبہ ٹی وی پر آرہے ہیں۔

 بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے 20 سال پہلے بڑے ستارے کا چھوٹے پردے سے جو انٹری کی تھی اسی راستے پر بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ قدم رکھنے جارہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

 

بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے رنویر سنگھ کلرس چینل سے اپنے ٹی وی کیریئر شروع کرنے والے ہیں۔
فلمی دنیا کے جن چوٹی کے ستاروں نے چھوٹے پردے کے ریالٹی شوز میں قدم رکھ کر کامیابی حاصل کی ان میں امیتابھ ، سلمان خان کے نام اہم ہے-

چھوٹے پردے پر شاہ رخ خان، گووندا، انوپم کھیر جیسے ستارے بھی گیم شوز کو ہوسٹ کرچکے ہیں- اب ان میں ایک اور نام جڑنے جارہا ہے رنویر سنگھ کا-

کلرس ایک نیا کوئز شو لے کر آرہا ہے جس کا نام ’دی بگ پکچر‘ ہے۔
کلرس چینل کے علاوہ رنویر سنگھ کا یہ شو ووٹ اور جیو جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی جلوہ گر ہوگا۔

رنویر سنگھ نے کہا ’’ایک بطور اداکار میرے سفر میں تجربہ کار اور دریافت کرنے کی خواہش مسلسل رہی ہے۔ ہندوستانی سنیما نے مجھے بلا شبہ سب کچھ دیا ہے۔

یہ میرے لئے بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے ہندوستانی عوام سے بہت پیار ملا ہے۔

اب میں کلرس کے ’دی بگ پکچر‘ کے ساتھ اپنے ٹیلی ویژن ڈیبیو کے ذریعے ایک بہت ہی انوکھے اور پرجوش انداز میں منسلک ہونا چاہتا ہوں‘‘۔

رنویر کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور وہ انڈسٹری کے گیم چینجر کے طور پر جانے جاتے ہیں- ایسے میں چینل نے نئے وینچر کے لیے انکی مقبولیت کیش کرانے کی کوشش کی ہے-

شو کا پہلا لک ہفتہ کو منظر عام کیا گیا جس میں ایکٹر الگ انداز میں نظر آئے-

رنویر ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنویر کا شیڈول کافی ٹائیڈ ہے- وہ آنے والے وقت میں 83، جیش بھائی زوردار، تخت، سرکس، جیسی تمام فلموں میں نظر آئیں گے-

ڈیجیٹل ناظرین کو تفریح پیش کرتے ہوئے دی بگ پکچر ووٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔ اس شو کے پہلے لک کا شاندار افتتاح کل شام 6 بجکر 45 منٹ پر کلرس چینل پر نشر ہوا۔

Tags:

You Might also Like