Type to search

ٹی وی اور فلم

رنویر سنگھ کی فلم ‘جیش بھائی زوردار’ کا پوسٹر ریلیز،

فلمی ڈسک،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ اپنی زبردست فلموں اور شاندار انداز کے لیے خوب جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انکی آنے والی فلم جیش بھائی زوردار کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے، جس میں انہیں پہنچاننا مشکل ہورہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ گجراتی شخص کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ویسے تو فلم کا پوسٹر کافی مزیدار ہے۔ لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس کے ریلیز ہوتے ہی انکے فینس نے پوسٹر میں شامل غلطی کو پکڑ لیا۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا یوزرس نے رنویر سنگھ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انکی غلطی بھی بتائی ہے۔ جس نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری ہے۔

دراصل سوشل میڈیا یوزرس نے رنویر سنگھ کی آنے والی فلم جیش بھائی زوردار کے پوسٹر کے ساتتھ کنگنا رناوت کی فلم تنو ویڈس منو ریٹرنس کا بھی پوسٹر شیئر کیا ہے۔ جو کافی حد تک ملتا جلتا تھا۔ رنویر کے پوسٹر میں بھی تنو ویڈس منو کے پوسٹر کی طرح بیگ گراؤنڈ میں کچھ عورتیں گھونگٹ میں کھڑی ہوئی ہیں۔ ان دونوں فوٹوں کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزرس نے بھی رنویر کی فلم کو لیکر تنقید کررہے ہیں۔ آئیڈیا تو کہیں سے بھی آسکتا ہے۔

بتادیں کہ رنویر سنگھ کی آنے والی فلم جیش بھائی زوردار انکی 83 کے بعد ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت دیویانگ ٹھاکر کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like