Type to search

ٹی وی اور فلم

شہنشاہ کے ریمیک میں رنویر سنگھ نبھا سکتے ہیں امتیابھ کا رول

فلمی ڈسک،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں پرانی سپر ہٹ فلموں کا ریمیک بنانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ امیتابھ بچن کی فلم شہنشاہ کا ریمیک بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ اسکے ساتھ ہی ریمیک میں امیتابھ بچن کی جگہ کون ہوگا اسکی بحث میں تیز ہوگئ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے لیے رنویر سنگھ کا نام پر مہر لگ سکتی ہے۔

 

ٹِینو آنند دوبارہ شہنشاہ بنانے کا خیال کر رہے ہیں۔ پہلے اس بات کی بحث ہورہی تھی کہ اس بار بھی امیتابھ بچن ٹائٹل رول نبھائیں گے. اب کہا جا رہا ہے کہ شہنشاہ میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ٹِينو آنند نے کہا، “میں شہنشاہ کا ریمیک بناؤں گا لیکن کورونا وائرس کی وبا پہلے ختم ہونے دیجئے۔ یہ ابھی عروج پر ہے اور اس لئے میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں ریمیک کب شروع کروں گا اور کب ریلیز کروں گا۔ کہانی میں ترمیم ہو گی جو آج کے زمانے کے مطابق بنائی جائے گی۔

سال 1988 میں ٹِینو آنند کی ہدایت میں بنی فلم میں شہنشاہ امیتابھ بچن، میناکشی شہشادري اور امریش پوری نے اہم کردار نبھایا تھا. فلم کی کہانی جیا بچن نے اندر راج آنندکے ساتھ مل کر لکھی تھی۔ شہنشاہ میں امیتابھ نے ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔ فلم کا مشہور ڈائیلاگ رشتے میں تمہارے باپ لگتے ہیں، نام ہے شہنشاہ آج بھی لوگوں کے درمیان مقبول ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسی خبریں ہیں کہ ٹینو چاہتے ہیں کہ رنویر سنگھ اس رول کو پلے کریں۔ ابھی لاک ڈاؤن ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اسکے بعد فلم کے لیے رنویر کے ساتھ میٹنگ کی جاسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like