Type to search

ٹی وی اور فلم

سدھارتھ شکلا کے ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کرنا چاہتی ہے رانی چیٹرجی

Rani chatterjee sidharth

فلمی ڈسک،22اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے سب سے مشہور ریالٹی شو بگ باس 13 کا دیوانہ پن اس قدر رہا ہے کہ آج تک شو کے کنٹیسٹنٹ کے بارے میں باتیں کی جاتی ہے۔ سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض اور شہناز گل اس شو کے سب سے پسندیدہ کنٹیسٹنٹ میں سے ایک رہے ہیں۔

اس سیزن نے بگ باس کے تاریخ میں سب سے شاندار ٹی آر پی رجسٹر کرائی ہے۔ سلمان خان نے خود بھی شو کے دوران اس بات کا اقرار کیا تھا۔ اس سیزن میں سدھارتھ شکلا ۔ شہناز گل، عاصم ریاض ۔ ہمانشی کھرانا اور پارس چھابرا ۔ ماہرا شرما کی جوڑیوں نے بھی ناظرین کی خوب مقبولیت حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

Looking forward to a safe and healthy future!

A post shared by Sidharth Shukla (@realsidharthshukla) on

 

سیزن ختم ہونے کے بعد عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانا کا میوزک ویڈیو کلہ سوہانا نئی، کیا۔ اسی طرح سدھارتھ شکلا اور شہناز گل بھی رومانٹک گانے بھولا دونگا، میں نظر آچکے ہیں۔ ان دونوں جوڑیوں کے ساتھ ساتھ ماہرہ شرما اور پارس چھابرا بھی بارش گانے میں دیکھائے دے چکے ہیں۔

تینوں میوزک ویڈیوز کو فینس کی طرف سے اچھی تعریف ملی۔ اسکے بعد ٹی وی کے اسٹنٹ بیسڈ ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی 10، کی رکن رانی چیٹرجی نے ایک انٹرویو کے دوران خلاصہ کیا کہ وہ بگ باس 13 کے کنٹیسٹینٹ رہے سدھارتھ شکلا کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کرنا چاہتی ہے۔

بالی ووڈ اسپائی کو دیئے ایک انٹرویو میں رانی چیٹرجی نے کہا، وہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ ایک ویڈیو کرنا پنسد کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ سدھارتھ شکلا کی فین ہے۔ رانی نے بتایا کہ انہوں نے سدھارتھ کی تعریف اس لیے کی تھی کیونکہ وہ اپنے الفاظوں پر قائم رہتے تھے۔ رانی نے انہیں اصلی مرد بتاتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ سے شو کے دوران کوئی بھی ٹکر نہیں لے پایا۔

Tags:

You Might also Like