Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی کا اچانک بھائی جان سے ہوا سامنا

rani chatterjee

فلمی ڈسک،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے۔ آئے دن انکے ورک آوٹ ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اب انکا پھر سے ایک تھروبیک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں بھوجپوری اداکارہ کا الگ ہی انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رانی چیٹرجی اس ویڈیو میں سلمان خان کا گانا سلو موشن ، پر ایکٹ کرتی نظر آرہی ہے۔ رانی چیٹرجی کے اس ویڈیو کو فینس خوب پسند کررہے ہیں اور ساتھ ہی اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

❤️❤️❤️ #slowmotion swagat karo

A post shared by Rani Chatterjee Official (@ranichatterjeeofficial) on

 

رانی چیٹرجی نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ انکے اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند بھی کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیڑیوں سے اتر رہی ہوتی ہے، تبھی ایک شخص سلمان خان کے لک میں وہاں آتا ہے۔ رانی چیٹرجی اس شخص کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔ دراصل اس ویڈیو میں رانی چیٹرجی نے یہ دیکھانے کی کوشش کی ہے کہ اچانک سے سلمان خان انکے سامنے آجاتے ہیں جسکے بعد وہ بے زباں رہ جاتے ہے۔

 

بتادیں کہ رانی چیٹرجی کو بھوجپوری سینما کی کوئین بھی کہا جاتا ہے۔ رانی چیٹرجی کی آنے والی فلموں میں لیڈی سنگھم، بھی شامل ہے۔ جس میں وہ دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آرہی ہے۔ رانی نے اس فلم میں زوردار ایکشن بھی کیا ہے اور انکے اسکے انداز کا فینس کو بہت بے صبری سے انتظار ہے۔

Tags:

You Might also Like