Type to search

ٹی وی اور فلم

رانی چیٹرجی نے کیوں بدلا اپنا نام

rani chatterjee

فلمی ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی کو انکی بہترین اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنے 16 سال کے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ رانی کا اصلی نام صبیحہ ہے۔ رانی نے فلم سسرا بڑا پیسہ والا، سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران انکا نام صبیحہ سے رانی چیٹرجی رکھا گیا تھا۔ اسکے پچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ جسے رانی نے ایک انٹرویو میں کہا۔

 

رانی نے کہا مجھے فلم سسرا بڑا پیسہ والا میں بریک دیا گیا۔ شوٹ کا پہلا دن تھا گوردکھ ناتھ مندر میں۔ تب مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا نام بدلنے جارہا ہے۔ کیونکہ میں ایک مسلم فیملی سے ہوں، اور میرا نام ہے صبیحہ ۔ اگر اپنے سسرا بڑا پیسہ والا ، دیکھی ہوگی تو اس میں میرا ایک مند کا گانا ہے۔ اس گانے کے لاسٹ شوٹ میں میں بھولے ناتھ کی مورتی کے پاس اپنا سر پٹختی ہو ہوں۔

 

تو وہ پہلے دن کی شوٹنگ تھی۔ اس وقت وہاں پر بہت سارے میڈیا والے تھے۔ ڈائریکٹر کو لگا کہ شاید میرے نام کی وجہ سے وہ شاٹ نہ لینے دیا جائے تو فلم کے لیے برا ہوجائے گا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ فی الحال اس وقت تم اپنا نام مت بتاؤ۔ فلم میں میرے کیریکٹر کا نام رانی تھا تو ڈائریکٹر نے کہا کہ آج کے لیے تم اپنا نام رانی بتا دیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ وہاں پر جتنے بھی میڈیا عملہ تھا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے اور آپ کہاں سے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ میرا نام رانی ہے اور میں ممبئی سے ہوں۔

 

رانی نے آگے کہا شوٹنگ کے دوران ہمارے پروڈیوسر سے کسی نے پوچھ لیا کہ آپ کی ہیروئین کا پورا نام کیا ہے؟ وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا بولا جائے۔ اسکے بعد انہوں نے میرے نام کے بعد چیٹرجی لگا دیا۔

Tags:

You Might also Like