Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی

فلمی ڈسک، 14 اپریل (ذرائع) رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں- دونوں کی شادی 14 اپریل 2022 کو ہوگئی ہے-

شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی موجود تھے، اس طرح سے عالیہ اور رنبیر نے بہت ہی سیدھے سادھے انداز میں شادی کی-

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جب شادی کے بندھن میں بندھے تو اس وقت کپور خاندان، بھٹ فیمیلی اور کچھ دوست موجود تھے-

 

امبانی خاندان سے آکاش امبانی اور شلوکا امبانی آئے تھے، حالانکہ شادی کو لیکر آخری وقت تک رازداری رکھی گئی، اور چیزوں کو میڈیا سے دور ہی رکھا-

بتادیں کہ 39 سالہ رنبیر کپور اور 29 سالہ عالیہ بھٹ چار سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے-

اپریل 13 کو دونوں کی شادی کی مہندی کی رسم ہوئی، جس میں خاندان کے ارکان اور کچھ قریبی دوست ہی شامل ہوئے-

اپریل 13 کو مہندی کی رسم میں شامل ہونے کے لیے آئی نیتو کپور سے بار بار پوچھنے کے بعد ہی انہوں نے شادی کی تاریخ کا انکشاف کیا تھا، اس طرح آج یہ اسٹار جوڑی ایک دوسرے کے ہوگئے-

عالیہ بھٹ دلہن بن کر اتنی خوبصورت لگ رہی تھی کہ انکی ساس نیتو کپور نے انہیں دیکھتے ہی سب سے پہلے انکی نظر اتاری، ساس نیتو کپور اور نند ردھیما کپور ساہنی شادی سے ایک رات پہلے بھی میڈیا کے سامنے عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کو لیکر بات کرچکے ہیں-

جہاں نیتو کپور نے شادی کی تاریخ کنفرم کی تھی تو وہیں ردھیما نے عالیہ کو گوڑیا کی طرح خوبصورت بتایا تھا-
بتادیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی کو جلد ہی فلم برہمسترا میں دیکھا جائے گا- تقریبا چار سال بعد رنبیر کپور کی یہ پہلی ریلیز ہوگی جبکہ عالیہ کی آخری ریلیز فلم آر آر آر، ہے-

Tags:

You Might also Like