Type to search

وائرل

اداکارہ دیویا سپندنا کے انتقال کی خبر جھوٹی، کس نے کہا میں مر گئی ؟

دیویا سپندنا

وائرل ڈسک، 7 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر آئے دن افواہیں پھیلتی رہتی ہے- کئی بار بڑے شخصیات کی مرنے کی خبریں پھیل چکی ہے، لیکن بعد میں وہ خبر افواہ ثابت ہوئی- ایک ایسا ہی واقع کنڑ اداکارہ اور کانگریس رہنما دیویا سپندنا عرف رامیا کے ساتھ ہوا انکے بارے میں یہ خبر پھیل گئی کہ اداکارہ کو دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسیں-

 

 

اسکے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فینس اداکارہ کے مرنے پر سوگ منانے لگے- لیکن اب اداکارہ کی موت کی خبریں افواہ نکلی-

 

 

دراصل ایک صحافی نے دیویا کے زندہ ہونے کا دعوہ کیا ہے ساتھ ہی کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہے- صحافی نے اپنے دعوے کو پختہ کرنے کے لیے اداکارہ اور رہنما دیویا عرف رامیا کے ساتھ اپنی تازہ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے-

 

 

بتادیں کہ دیویا سپندنا کی انتقال کی خبریں آنے کے بعد صحافی نے ٹوئیٹ کرکے دعویٰ کیا کہ اداکارہ زندہ ہے اور بالکل ٹھیک ہے- صحافی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا، میں نے ابھی دیویا سے بات کی ہے- وہ ٹھیک ہے- وہ کل بنگلور واپس ہونگی-

 

 

 

اداکارہ دیویا سپندنا کے انتقال کی خبر کو جعلی قرار دینے سے پہلے صحافی نے اداکارہ اور کانگریس لیڈر سے ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

 

 

تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’ایک انتہائی باصلاحیت اور شریف خاتون سے ملنا حیرت انگیز تھا۔ دیویا جینیوا میں ڈنر کے لیے- ہم نے بنگلور سے ہماری محبت سمیت کئی چیزوں کے بارے میں بات کی-

 

 

 

بتادیں کہ اداکارہ دیویا سپندنا کی پیدائش 29 نومبر 1982 کو ہوئی- اداکارہ کو آن اسکرین رامیا کے نام سے پہچانا جاتا ہے- اداکارہ ایک باصلاحیت ہندوستانی اداکارہ اور ایک ممتاز سیاسی شخصیت ہیں۔

 

 

 

 

اداکارہ رامیا کے شاندار کیریئر میں بنیادی طور پر کنڑ سنیما شامل ہے۔ انہوں نے بہت سی تامل فلمیں کیں اور اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈز جیتے۔

 

 

 

 

انہیں ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ، ادیا ایوارڈ اور کرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔