Type to search

ٹی وی اور فلم

ریمبولاسٹ بلڈ:آخری بار پردے پر دیکھیں گے ریمبو

فلمی ڈسک، 20ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ریمبو کے پہلی بار ریلیز ہونے کے چار دہائی کے بعد اب وقت آگیا ہے اپنے راستوں پر لوٹنے اور گھر واپسی کا، ریمبو کو اپنے دشمنوں کے خاتمے کے لیے پہچان جاتا ہے، اور وہ اپنے دشمنوں کا جڑ سے صفایا کردیتے ہیں، ریمبو : لاسٹ بلڈ ، کے ساتھ ناظرین کو تفریح اور بڑے پردے کے بے پرواہ ہیرو کو دیکھنے کا موع ملے گا، جان ریمبو ” ریمبو:لاسٹ بلڈ” کے ساتھ اپنی آخری لڑائی شروع کرنے والا ہے، لیکن اس بار جان ریمبو گھر آئے گا اور خاندان کے درمیان دیکھیے گا، ریمبو کا کردار سلویسٹر اسٹیلون نبھاتے ہیں-

سلویسٹر اسٹیلون نے ریمبو کے کردار کو لیکر بتایا کہ کیا چیز اسے متاثر کرتی ہے ، ریمبو اتنے سالوں تک الگ تھلگ کیوں رہا اور اب یہ خاندان کا حصہ بن گیا ہے ، ان تنازعوں سے آپ کو یہ سمجھانے میں مدد ملے گا کہ وہ کس طرح سوچتا ہے اور کیا چیز اسے متاثر کرتی ہے، یہ فلم پچھلی فلموں سے کافی الگ ہے، یہ پہلے سے کہیں زیادہ پرسنل ہے-

یہ فلم اسی مہینے 20 ستمبر کو ریلیز ہوگی-

Tags: