Type to search

ٹی وی اور فلم

رام کپور سالگرہ اسپیشل: اپنی اداکاری سے ٹی وی اور فلموں میں نام کمایا

رام کپور

فلمی ڈسک، 1 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رام کپور کم قد ہونے کے باوجود گلیمر انڈسٹری میں ہونا اتنی لمبی فین فالوونگ کے ساتھ، دونوں ہی باتیں حیران کرتی ہے۔ مگر وہ ٹی وی سے لیکر فلموں تک ہر جگہ فینس چاہتے ہیں۔ ٹی وی کی دنیا میں تو انہیں مقبول ایکٹر مانا جاتا ہے۔ کئی سیریلس میں وہ بطور مین لیڈ اپنی ایکٹینگ کا جلوہ بھی دیکھا چکے ہیں۔

ٹی وی اداکار رام کپور کی پیدائش 1 ستمبر 1973 میں دہلی میں ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی-

اپنے دسویں بورڈ کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد ، کپور نے کوڈائیکنال انٹرنیشنل اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد، کپور نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جانے کا فیصلہ کیا- اور فلم میکنگ کی تعلیم کے لیے لاس اینجلس روانہ ہوئے، مگر لاس اینجلس میں قائم اسٹینلاسسکی ایکٹینگ اکیڈمی کو جوائن کیا-

انہوں نے اپنے ابتدائی سال اتراکھنڈ کے نینیتال کے معروف شیرووڈ کالج میں گزارے۔

وہ ایک ٹی وی اور فلم ایکٹر ہے- رام کپور ٹی وی سیریل قسم سے میں نبھائے جے والیا اور ٹی وی شو بڑے اچھے لگتے ہیں سے کافی مقبولیت پائی-

عامر رضا حسین کی ہدایت اور رہنمائی سے رام کپور کو اپنے کیریئر کی راہ ملی اور اداکاری سے اپنی محبت کا احساس ہوا۔
ان کے والد انیل کپور اشتہاری اور مارکیٹنگ افسر ہیں اور والدہ ریتا کپور گھریلو خاتون ہے- وہ ممبئی میں بڑے ہوئے جہاں انکا خاندان انکے جنم کے بعد ہی آگیا تھا-

انہوں نے فلم ہمشکل میں سیف علی خان کے ساتھ نظر آئے اور فلم میں مامی جی، کنور امر ناتھ سنگھ، جانی، بلبیر جیسے متعدد رول نبھائے- اور ریالٹی شو راکھی کا سویمور کو ہوسٹ کیا- انہیں بہترین اداکار کے لیے 3 آئی ٹے اے ایوارڈ اور 3 انڈین ٹیلی ایوارڈ جیتے-

 

 

View this post on Instagram

 

My love !!!

A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor) on

رام کپور کو خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے کہ وہ ٹی وی کی دنیا کے سب سے لمبا انٹیمیٹ سین کیا تھا۔ رام کپور کے ٹی وی بڑے اچھے لگتے ہیں میں ساکشی تنور کے ساتھ نظر آرہے تھے۔

یہ سیریل ٹی آر پی میں باقی شو کو پچھے چھوڑ چکا تھا۔ مگر اس انٹیمیٹ سین کے بعد نہ صرف شو کی ٹی آر پی بڑھی بلکہ رام کپور اور ساکشی کا یہ سین بھی وائرل ہوگیا۔

بڑے اچھے لگتے ہیں کے 17 منٹ تک دیکھائے گئے اس انٹیمیٹ سین کو آج بھی ٹی وی کی دنیا کا سب سے لمبا انٹیمیٹ سین مانا جاتا ہے۔

رام کپور نے سیریل گھر ایک مندر، کی کو-اسٹار گوتمی کپور سے 14 فروری 2003 میں شادی کی-

رام کپور اور گوتمی کی لو اسٹوری کی شروعات کا ذریعہ ٹیلی ویژن ہی بنا۔ ان دونوں اسٹارس کی پہلی ملاقات سال 2000 میں آئے سیریل گھر ایک مندر کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اس سیریل میں رام کپور نے راہل کا تو وہی گوتمی نے آنچل کا کردار نبھایا ۔ اس سیریل میں گوتمی رام کپور کی بھابی بنی تھی۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رام کپور کے ساتھ گوتمی کی یہ دوسری شادی تھی۔

گوتمی نے رام کپور سے پہلے مشہور فوٹوگرافر مدھر شراف سے شادی کی تھی۔

رام کپور نے اپنی اسکرین کی شروعات ٹیلی ویژن کے سیریل نیائے سے کی، جو سال 1997 میں نشر ہوا-

اسکے علاوہ انہوں نے مزید تین شو حنا (1998) ، سنگھرش (1999) اور کوویتا (2000) میں نظر آئے-

رام کپور وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے انڈین ٹیلی ایوارڈ میں بہترین اداکار کا خطاب لگاتار (2006 ، 2007 اور 2008 میں) جیتا-

کپور حالانکہ ٹی وی پر کام کے لیے تعریف حاصل کی لیکن وہ ایسے فنکار کے لیے مشہور ہے جو شوٹنگ کے دوران نخرے دیکھاتے ہیں-

انہوں نے پانچ بالی ووڈ فلموں میں معاون اداکار کا رول نبھایا ہے-

انہوں نے گھر ایک مندر، کبھی آئے نہ جدائی، رشتے، کہتا ہے دل، آواز-دل سے دل تک، دھڑکن، بلی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، دیواکی، قسم سے، بسیرا، بڑے اچھے لگتے ہیں، کیا ہوا تیرا وعدہ، تمنا، کرلے تو بھی محبت، ابھے، اے سوئٹیبل بوائے، جیسے شو میں نظر آئے-

ٹی وی دنیا کے علاوہ انہوں نے ریالٹی شو میں بھی نظر آئے جن میں جھلک دیکھلا جا، راکھی کا سویمور، ویلکم-بازی مہمان نوازی کی، ڈانس انڈیا ڈانس، کامیڈی نائٹس وتھ کپل، زندگی کی کراس روڈ، اور کامیڈی ہائی اسکول جیسے شو شامل ہے-

رام کپور نے فلمی دنیا میں بھی اپنا نام کمایا رام کپور نے 50 ڈے وار کارگل، مانسون ویڈنگ، ہزاروں خواہشیں ایسی، کال، مسڈ کال، گول مال ریٹرن، کارتیک کالنگ کارتیک،

اڑان، لو یو-مسٹر کلکار، ایک میں اور ایک تو، ایجنٹ ونود، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، شادی کے سائیڈ ایفکٹ، ہمشکل، لکشمی، کچھ کچھ لوچا ہے، بار بار دیکھو، سنٹا بنٹا پرائیوٹ لمیٹیڈ، لویاتری، تھپڑ جیسے فلموں میں نظر آچکے ہیں-

Tags: