Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پوجا بھلیکر نے اپنے بولڈ انداز کے لیے مشہور

اداکارہ پوجا بھلیکر

فلمی ڈسک، 4 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ پوجا بھلیکر کا بولڈ انداز ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتا ہے- وہ ہمیشہ بولڈ فوٹوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہے- حال ہی میں پوجا نے بکنی میں تصویریں شیئر کی ہے-)

بالی ووڈ کے معروف فلمساز رام گوپال ورما اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کیا، رام گوپال ورما نے اسے ہندوستان کی پہلی مارشل آرٹسٹ فلم قرار دیا ہے۔

اس فلم میں اداکارہ پوجا بھلیکر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی سرخیاں بنا رہے ہیں۔

فلم کے پوسٹر میں پوجا بھلیکر کافی بولڈ لک میں نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما نے اس فلم کو بروس لی کو خراج تحسین قرار دیا ہے۔

 

اداکارہ پوجا بھلیکر ایک معروف مارشل آرٹسٹ ہیں اور وہ اس فلم میں بولڈنس کے ساتھ ساتھ زبردست ایکشن بھی کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کا پورا نام لڑکی رکھا گیا ہے

 

فلم کے پوسٹرز میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ “ہندوستان کی پہلی مارشل آرٹ فلم” ہے جس میں ایک خاتون مرکزی کردار میں ہیں۔ ہندوستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل سنیما ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک یو ایف او 10 دسمبر کو تھیٹر میں فلم کو ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ریلیز کرئے گا۔

 

گذشتہ ماہ کے شروع میں، میکرز نے یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر جاری کیا تھا۔
ٹریلر میں، پوجا اپنے مارشل آرٹ کے اہداف کے جنون میں نظر آتی ہیں۔
فلم میں دکھایا جائے گا کہ وہ کس طرح اپنے فن کا استعمال کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہیں۔

 

اداکارہ پوجا کی پیدائش سال 1994 میں ممبئی کے ہندو گھرانے میں ہوئی،
اداکارہ پوجا ، رام گوپال ورما کی فلم انٹر دی گرل ڈریگن سے ڈیبیو کررہی ہے- پوجا نے مہاراشٹرا کے ممبئی شہر سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی ہے-