Type to search

ٹی وی اور فلم

رام گوپال ورما کی متنازعہ ہم جنس پرست کرائم ڈرامہ ڈینجرس: خطرہ ریلیز کے لیے تیار

ڈینجرس اپسرا رانی

فلمی ڈسک، 26 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈام) ہندوستان میں پہلی بار لیسبین لو اسٹوری پر بنی رام گوپال ورما کی آنے والی فلم ڈینجرس- خطرہ آخر کار 8 اپریل 2022 کو سینما گھروں میں دستک دینے کے لیے تیار ہے-

شیوا ، ستیہ ، رنگیلا اور کمپنی جیسی فلمیں ہندی سینما کو دینے والے پروڈیوسر ہدایت کار رام گوپال ورما اب کرائم ڈرامہ فلم ڈینجرس: خطرہ لے کر آرہے ہیں۔

ویسے تو رامو کرائم ڈرامہ بنانے کے لیے مشہور ہے، لیکن خطرہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس فلم کے دونوں اہم کردار دو خواتین ہے اور فلم انکے درمیان کی جنس پرست تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے آگے بڑھے گی-

 

رام گوپال ورما خطرہ کو ہندوستان کی پہلی لیسبین کرائم اسٹوری کہتے ہیں، یہ فلم انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے بنائی تھی ، مگر اب سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن یعنی سینسر بورڈ سے سند ملنے کے بعد اسے 8 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کر رہے ہیں۔ سنسر بورڈ نے فلم کو اے یعنی بالغ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ رامو نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے یہ معلومات دی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RGV (@rgvzoomin)

 

ایک انٹرویو میں، رام گوپال ورما نے کہا تھا- “ہم نے ڈینجرس خطرہ کو لیکر سینسر سے بہت امید نہیں کی تھی، کیونکہ یہ خواتین کے درمیان ایک محبت کی کہانی ہے-

لیکن دفعہ 377 کی منسوخی ہونے پر ہم جنس پرست کو قانونی حیثیت کردیا گیا ہے-

ڈینجرس- خطرہ پہلی ہندوستانی لیسبین فلم کو اے سرٹیفیکیٹ ملنے پر میں کافی خوش ہوں، اگر اسے اے سرٹیفیکیٹ نہیں ملتا تو میں بہت مایوس ہوتا- فلم ہندی کے ساتھ تیلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی-

ڈینجرس کی کہانی دو خواتن کے درمیان پیار اور انکے ہم جنس پرست رشتوں پر مبنی ہے، جو اس مردانہ معاشرے سے غیر مطمئن ہوکر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوتی ہے-

اس کرائم تھریلر ڈرامہ فلم میں کافی بولڈ اور انٹیمنٹ سین شوٹ کیے گئے ہیں، فلم میں ساؤتھ کی اپسرا رانی اور نینا گنگولی لیڈ رول میں ہے-

Tags:

You Might also Like