Type to search

ٹی وی اور فلم

کوویڈ 19: کیا واقعی شراب خریدنے گھر سے باہر نکلی تھی راکول پریت سنگھ؟

rakul-preet-singh medical store

فلمی ڈسک،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ راکل پریت سنگھ کا ایک ویڈیو گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو ا تھا۔ جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ راکل پرتی سنگھ کورونا لاک ڈاؤن کے درمیان شرب خریدنے کے لیے گھر سے باہر نکلی تھی۔ حالانکہ بعد اس میں ویڈیو کو جب باریکی سے دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ میڈیکل شاپ میں تھی اور دوائی خرید رہی تھی۔ وائرل ہوئے اس ویڈیو کو دیکھنے کو دیکھنے کے بعد راکل پریت سنگھ نے ریٹیوٹ کرتے ہوئے اپنے تنقید کرنے والوں کو زبردست جواب دیا ہے۔

ویڈیو کو شیئ کرتے ہوئے راکل پریت سنگھ نے ٹیوٹر پر لکھا ہے کہ ارے واہ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میڈیکل اسٹور شراب فروخت کررہے تھے۔ انکے اس پوسٹ کے بعد ذیادہ تر فینس انکا سپورٹ کررہے ہیں۔ اس ویڈیو پر ریپلائی دینے کے لیے انکی کافی تعریف بھی کی جارہی ہے۔ راکل پریت سنگھ فی الحال ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جو اس وقت ایک ساتھ کئی پراجکٹس پر کام کررہی ہے۔ بالی ووڈ میں انہوں نے اب تک کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔

Tags:

You Might also Like