Type to search

ٹی وی اور فلم

رونی اسکروالا کی فلم میں کنڈوم ٹیسٹر کا کردار نبھائیں گی راکول پریت سنگھ

کنڈوم ٹیسٹر

فلمی ڈسک، 8 مئی (اردو پوسٹ / ذرائع) راجکمار راؤ اور ایوشمان کھرانا کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کنٹینٹ پر مبنی اور تھیم سے ہٹ کر فلموں میں کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ہدایتکار رونی اسکروالا کی آر ایس وی پی موویز نے حال ہی میں ایک پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں اداکارہ راکول پریت سنگھ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں اداکارہ ایک کنڈوم ٹیسٹر کے طور پر دکھائی دیں گی۔ راکول اس طرح کو رول پہلی بار بڑے پردے پر نبھانے جارہی ہے۔

راکول پریت سنگھ اپنے کیریئر کا سب سے مختلف کردار کرنے جارہی ہیں جو آج تک کسی اداکارہ نے نہیں کیا۔

راکول پریت سنگھ کی اس فلم کی ہدایت تیجس دیوسکر کریں گے۔ فلم کو لیکر تیجس نے کہا، ہماری فلم ایک سوشل فیمیلی انٹرٹینر ہوگی۔

رونی سکریوالا کی آر ایس وی پی موویز نے حال ہی میں ایک نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ اس میں اداکارہ راکول پریت سنگھ ایک کنڈوم ٹیسٹر کا رول نبھائیں گی۔ اس فلم کا ٹائٹل ابھی دنا باقی ہے۔ اداکارہ کو ٹیم میں شامل کرنے پر ڈائریکٹر تیجس نے ردعمل دیا ہے۔

فلم میں راکول کی انٹری پر کیا کہا ڈائریکٹر نے؟

ڈائریکٹر نے آگے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ تب راکول بھی کافی پرجوش تھی۔

انہوں نے اسکرپٹ سنی اور فوری فلم کرنے کے لیے ہاں کہے دی۔

فی الحال ، ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور صورتحال معمول ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ ٓآنے والے کچھ مہینوں میں شروع ہوجائے گی۔

یہ فلم ایک کنڈوم ٹیسٹر کے بارے میں ہے، جسے ایک کنڈوم برانڈ کی کمپنی مارکٹ میں اپنا پروڈکٹ فروخت کرنے سے پہلے کنڈوم کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے کوالٹی کنٹرول ایگزیکٹو ہائیر کرتی ہے۔

ساؤتھ فلموں کی ادکارہ راکل پریت سنگھ اور ارجن کپور کا میوزک ویڈیو دل ہے دیوانہ ہیوٹیوب پر ریلیز ہوگیا ہے- اس گانے میں ارجن اور راکل پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئے- اس میوزک ویڈیو کو ٹی-سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے-

راکول جلد ہی ارجن کپور کے ساتھ سردار کا گرینڈ سن میں نظر آنے والی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔
سردار کا گرینڈسن ایک نیٹ فلکس فلم ہے، جسے او ٹی ٹی پر 18 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

راکول پریت سنگھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1990 کو نئی دہلی کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی۔ انکی اسکولی تعلیم آرمی پبلک اسکول ڈھولہ کون، اور دہلی یونیورسٹی کے کالج جیسس اینڈ میری کالج سے ہوئی۔

راکول کے والد کلویندر سنگھ ایک آرمی آفیسر تھے، انکی والدہ رینی سنگھ ہے۔ انکا چھوٹا بھائی امن پریت سنگھ فلم رام راجیہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔

راکول پریت نے سال 2009 میں کنڑ فلم گیلی سے ڈیبیو کیا، سال 2013 میں آئی تیلگو فلم کیراتم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا، سال 2014 میں تھادیارا تھاکا سے تامل فلم میں ڈیبیو کیا، اور بالی ووڈ میں سال 2014 میں آئی یاریاں فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like