Type to search

ٹی وی اور فلم

راکل پریت سنگھ، راجامولی کی آنے والی فلم ’آر آر آر، میں کریں گی ڈانس نمبر

راکل پریت مرجاواں

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ راکل پریت سنگھ جلد ڈانس نمبر کرتی دیکھائی دیں گی۔ باہوبلی کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی آنے والی ٹرپل آر، (آر آر آر) ان دنوں لگاتار بحث میں بنی ہوئی ہے۔ فلم کا موشن پوسٹر ریلیز ہونے کے بعد سے ہر کوئی اسے سینما گھروں میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اس فلم میں ساؤتھ کی مشہور اداکارہ راکل پریت سنگھ کی انٹری ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ اس فلم میں راکل پریت سنگھ ایک ڈانس نمبر کرتی دیکھائی دیں گی۔ حالانکہ اس خبر پر ابھی میکرس کی طرف سے پکی مہر لگنا باقی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Beauty begins the moment you decide to be yourself ❤️ Use this time to introspect and shine ❤️

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet) on

ایس ایس راجامولی کی فلم ٹرپل آر، میں ساؤتھ سپر اسٹار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اہم رول میں دیکھائی دیں گی۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ بھی گیسٹ کے طور نظر آئیں گے۔ تقریبا 350 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ بن رہی یہ فلم ساؤتھ کی مقبول فلموں میں سے ایک ہے۔ جو کہ اگلے سال 8 جنوری کے دن سینما گھروں میں دستک دے گی۔

اس وقت کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی فلموں کی شوٹنگ بند ہے۔ بتادیں کہ راکل پریت سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم انڈین 2 کے لیے سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like