Type to search

ٹی وی اور فلم

راکل پریت سنگھ سیکھ رہی ہے بیلی ڈانس

نئی دہلی/8اگسٹ(اردوپوسٹ/آئی اے این ایس) گذشتہ دنوں اجے دیوگن اسٹارر فلم “دے دے پیار دے” میں اپنے لکس اور ایکٹنگ سے تعریفیں حاصل کرنے والی اداکارہ راکل پریت سنگھ اب جلدہی ایک اور دھماکے کی تیاری میں ہے- راکل اب بالی ووڈ کی ڈانسرس کے لیے ٹکر دینے کے لیے کمر کس چکی ہے- اسکے لیے وہ لگاتار ہی محنت کررہی ہیں-

راکل اپنی آنے والی فلم “مرجاواں” کے لیے بیلی ڈانسنگ کی پراکٹس کررہی ہیں- انکا کہنا ہے کہ اس مشکل ڈانس اسٹائ، کے سبھی طریقے کو صیح ڈھنگ سے کرنا آسان نہیں ہے- فلم میں ایک گانے کے لیے تیاری کرتے ہوئے راکل نےکہا، اسکے طریقے کافی تیز ہے اس لیے آپ کو انہیں جلدی کرنے کی ضرورت ہے- لیکن اسکے ساتھ ہی اسے اچھے سے کرنا ہوگا- یہ آسان نہیں ہے-

راکل کا کہنا ہے کہ بیلی ڈانس ورک آوٹ کرنے کا ایک اور طریقہ بن گیا ہے کیونکہ یہ فٹ رہنے میں انکی مد کرتی ہے-

راکل نے یہ بھی کہا کہ وہ ضرور کرتی ہے کہ ہر روز بیلی ڈانسنگ کے لیے وقت نکال سکے- انہوں نے کہا، دن کے آخر میں آپکو ایک ٹونیڈ سیکسی پیٹ ملتا ہے، تو اس پر محنت کرنا بنتا ہے-

Tags:

You Might also Like