Type to search

ٹی وی اور فلم

راکھی ساونت نے شیئر کیا اپنے نئے گانے ’لاک ڈاؤن’ کا ٹیزر

راکھی ساونت لاک ڈاؤن

فلمی ڈسک، 3 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت اپنا نیا گانا لاک ڈاؤن لیکر آئی ہے۔

حالیہ ریلیز ڈریم میں انٹری، کے بعد اب راکھی فینس کے لیے اپنا نیا گانا لاک ڈاؤن فینس کے لیے لیکر آئی ہے۔ راکھی اس ٹیزر ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

 

بتادیں کہ اس گانے کو فیروز خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ جبکہ بھانو پانڈے اور انیتا بھٹ نے اپنی آواز دی ہے۔
وہیں اس گانے میں انکے ساتھ سلمان شیخ نظر آرہے ہیں۔ گانے کے بول کچھ اس طرح ہیں ’تم مجھ سے ملنے آئے اور لاک ڈاؤن لگ جائے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے فینس سے کہا ہے کہ آپ سبھی ایک اور دھماکہ دار گانے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

دوستوں آخر کار الٹی گنتی شروع کر دیجئے۔ دیکھئے یہ لاک ڈاؤن ٹیزر ویڈیو۔
اس لاک ڈاؤن، گانے کا ٹیزر میں راکھی ساونت بنداس اور زبردست لک میں نظر آرہی ہے۔ اس گانے میں انکے ڈانس موز بھی کافی اچھے لگ رہے ہیں۔

انکے اس ویڈو پر ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، وہ آو، لاک ڈاؤن یہ ایل الگ اور اچھا گانا ہے۔
راکھی کا یہ نیا گانا کل یعنی یکم اگست 2021 کو ریلیز ہوا ہے۔

بتادیں کہ راکھی ساونت کی پیدائش 25 نومبر 1978 کو ہوئی۔ وہ ایک ڈانسر ، ماڈل ، اداکارہ اور ٹیلی ویژن ٹاک شو ہوسٹ ہے۔
راکھی نے ریالٹی شو بگ باس 1 (2006) کے پہلے سیزن میں کنٹیسٹنٹ رہ چکی ہے۔

راکھی نے سال 1997 میں ہندی فلم اگنی چکرا میں نظر آئی ، پھر سال1999  میں دل کا سودا، میں ہوں نہ جیسی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے۔

سال 2003 میں راکھی نے ڈی جے ہاٹ ریمیکس ’جھومکا گرا رے ریمیکس ، سال 2005 میں پردسیا یہ سچ ہے پیا ، کجرا نائٹ ریمکس ، حادثہ، جیسے میوزک ویڈیوز سے کافی نام کمایا۔

Tags:

You Might also Like