Type to search

ٹی وی اور فلم

راکیش روشن برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کے بہترین اداکار و ڈائریکٹر

راکیش روشن

فلمی ڈسک، 6 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں دینے والے راکیشن روشن آج اپنی  سالگرہ منارہے ہیں۔ راکیش روشن ایک ہندوستانی ہدایت کار پروڈیوسر اور فلمی اداکار ہیں۔ راکیش روشن ہندی سنیما میں ‘کے’  نام سے فلمیں بنانے کے لئے جانے جاتے ہیں-

راکیش روشن کی پیدائش 6 ستمبر 1949 کو ممبئی میں ہوئی- انکا نام راکیش روشن لال ناگراتھ ہے- وہ ایک فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار ، اسکرین رائٹر ، ایڈیٹر ، ہندی فلموں کے سابق اداکار ہیں۔ وہ ہندوستانی میوزک ڈائریکٹر روشن لال ناگراتھ کے بیٹے ہیں- وہ 1970 ء سے 1980 اور 1989 کی دہائی میں 84 فلموں میں نظر آئے۔

راکیش روشن نے اپنی شروعاتی پڑھائی سینک اسکول سے پوری کی ہے- راکیش روشن کی شادی پنکی سے ہوئی ہے- جوکہ جے اوم پرکاش کی بیٹی ہے- انکے دو بچے ہیں- بیٹا ریتیک روشن اور بیٹی سونینا روشن-

انہوں نے قابل ذکر فلموں میں کام کیا جن میں خون بھری مانگ، کامیڈی ڈرامہ کشن کہنیا، کرن ارجن ، کہو نہ پیار ہے، اور فکشن فلم کوئی مل گیا جیسے سیریز کی ہدایتکاری کی-
انہیں سال 2003 میں کہو نہ پیار ہے کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ ملا- وہ ریتیک روشن کے والد اور مشہور موسیقار راجیش روشن کے بھائی ہیں۔

راکیشن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور اداکار سال 1970 میں فلم گھر گھر کی کہانی سے کی تھی- اس فلم میں وہ سپورٹنگ کردار میں نظر آئے تھے- انہوں نے بطور اداکار بہت ہی کم فلموں میں کام کیا- جب انکا کیریئر بطور اداکار خاص نہیں رہا تو سال 1980 میں انہوں نے خود کی پروڈکشن کمپنی بنائی- انہوں نے اپنے پروڈکشن بینر کے تحت اسی سال فلم آپ کے دویانے فلم بنائی- حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی- اسکے بعد انہوں نے فلم کام چور بنائی جو کہ کامیاب ثابت ہوئی-

انہوں نے اپنے ڈائرکشن کا ڈیبیو فلم خود قرض سے کیا- جو باکس آفس پر اوسط ثابت ہوئی تھی- اسکے علاوہ انہوں نے بطور ڈائرکشن کشن کہنیا، کرن ارجن جیسی فلمیں بنائی جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی- سال 2000 میں روشن نے اپنے بیٹے ریتیک روشن کو لیکر فلم کہو نہ پیار ہے ڈائرکشن کی- جو اس سال کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی- ساتھ ہی اس فلم نے کئی سارے ایوارڈ بھی اپنے نام کیے تھے-

اسکے بعد سال 2003 میں انہوں نے پھر اپنے بیٹے کو لیکر سائنس اینڈ فکشن کی فلم کوئی مل گیا کی ہدایتکاری کی- اس فلم میں پریتی زنٹا اہم رول میں تھی- یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی- اسکے بعد کرش، کرش 3کی ہدایتکاری کی-

بطور اداکار انہوں نے اوم شانتی اوم (کیمیو)، کوئی مل گیا، اکیلے ہم اکیلے تم، کھیل، میرا یار میرا دشمن، ایک اور سکندر، آخری کیوں؟، جاگ اٹھا انسان، آواز، ہماری بہو الکا، ہتکڑی، وکیل بابو، شیرمان شرمتی، جیون دھارا، ہوٹل، بھولا نہ دینا، خوبصورت، آپکے دیوانے، خاندان، جھوٹا کہیں کا، کھٹا میٹھا، دیوتا، دل اور دیوار، بولیٹ، زخمی، نفرت، آنکھوں آنکھوں میں، گھر گھر کی کہانی جیسے فلموں میں کام کیا-
انہوں نے کوئی مل گیا، کہو نہ پیار ہے، کوئلہ، کرن ارجن، کنگ انکل، کھیل، کشن کہنیا،کالا بازار، خون بھری مانگ، خود قرض جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی-