Type to search

قومی

راجیہ سبھا رکن ایم پی ویریندر کمار کا انتقال

کوہزی کوڈ،29 مئی (یواین آئی) ملیالم روزنامے ’ماتربھومی‘کے منیجنگ ڈائریکٹراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ایم پی ویریندر کمار کا انتقال ہوگیا ہے، وہ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (پریس ٹرسٹ آف انڈیا) کے بورڈ اف ڈائریکٹرز میں بھی تھے- جمعرات کی رات دل کا دورہ پڑنے سے ویریندر کمار کا انتقال ہوگیا- وہ 84 سال کے تھے- انکے خاندانی ذرائع نے یہ معلومات دی-

انہیں صحت سے متعلق وجوہات پر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا- جمعرات کی رات تقریبا 11 بجے انہوں نے آخری سانس لی- انکے خاندان میں بیوی، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے-

مشہور سیاسی داں اور برسراقتدار اتحاد کے اتحادی لوک تانترک جنتا دل(ایل جے ڈی)کے ریاستی صدر مسٹر کمار کا شمار مشہور سماجی لیڈروں میں کیا جاتا تھا اور وہ 1987 میں اسمبلی کےلئے اور 1996 اور 2004 میں لوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے کیرالہ حکومت میں وزیر لیبر کے طورپر کام کیا اور مرکزی حکومت میں وزیر مملکت برائے لیبر اور وزیر مملکت برائے خزانہ کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔

ویریندر کمار کے انقتال پر مسٹر گاندھی نے کہا، رکن پارلیمنٹ ایم پی ویریندر کمار جی کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ان کے گھروالوں ،ساتھیوں اور دوستوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔