Type to search

ٹی وی اور فلم

راج شری پروڈکشن کی فلم دونوں کے پوسٹر ریلیز

فلم دونوں

فلمی ڈسک، 24 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنی دیول نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ وہ آج بھی بڑے پردے پر سرگرم ہیں۔ سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راجویر دیول بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ راج شری پروڈکشن کی آنے والی فلم دونوں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔

 

راج شری پروڈکشن اور جیو اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی دونوں فلم دونوں کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے 75 ویں سال کو نشان زد کرتے ہوئے راج شری پروڈکشن (پی ) لمیٹڈ نے اپنی 59 ویں فلم دونوں کا اعلان کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری سورج بڑجاتیا کے بیٹے اونیش ایس بڑجاتیا کر رہے ہیں۔

 

فلم دونوں کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے، اس فلم سے سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راجویر دیول ڈیبیو کررہے ہیں- اس فلم میں راجویر دیول کے مقابلے اہم رول میں بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھلون کی بیٹی پلوما نظر آئیں گی- انکی بھی یہ ڈیبیو ڈھلونلم ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)

 

 

 

اس پوسٹ میں راجویر دیول اور پلوما سمندر کے کنارے بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

 

سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی- ان کے بیٹے ‘دونوں’ کا پوسٹر اب ڈیبیو ہونے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فلم کا ٹیزر 25 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

 

 

اس فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جیو اسٹوڈیو نے اپنے آفیشل ٹیوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، یہ ایک نئی شروعات ہے-

 

 

 

راجشری پروڈکشن (پی) لمیٹیڈ جیو اسٹوڈیو کے تعاون سے پیش دونوں کو کمل کمار برجاتیا ، راجکمار برجاتیا اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے-

 

اس فلم کے لیے کریٹیو پروڈکشن کی سربراہی سورج آر. برجاتیا کررہے ہیں-

 

بتادیں کہ پلوما ٹھاکریا کی پیدائش 15 نومبر 1995 کو ممبئی میں اداکارہ پونم ڈھلون اور فلم پروڈیوسر اشوک ٹھاکریا کے گھر ہوئی-پلوما کی خواہش تھی کہ وہ ایک اچھی فٹ بالر بنے،