Type to search

ٹی وی اور فلم

ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد ایکٹر رجنی کانت حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل میں شریک

رجنی کانت

حیدرآباد،25 ڈسمبر (ذرائع) بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں کے تجربہ کار سپر اسٹار رجنی کانت کو حیدرآباد کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ انہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں شریک کرایا گیا۔

حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رجنی کانت کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔ منگل کو انکی رپورٹ منفی آئی۔ انکے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔

 

اسی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم انکے بلڈ پریشر کی نگرانی کررہی ہے۔ بلڈ پریشر معمول ہونے کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

حیدرآباد میں پچھلے دس دنوں سے انکی فلم ‘اناتھے’ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ عملے کے چار لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد انہوں نے فلم کی شوٹنگ روک دی تھی۔

فلم ‘اناتھے’ کو سیروتھائی سیوا بنارہے ہیں۔ اس میں رجنی کانت کے ساتھ نین تارا ، کریتی سریش ، خوشبو ، مینا اور پرکاش راج اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اسے سن پکچرس اور ڈی امان پروڈیوس کررہے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو تقریبا 9 ماہ کے لئے روک دیا گیا تھا۔ شوٹنگ پھر سے حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں 14 دسمبر کو شروع کی گئی تھی۔

بنگلور میں 12 ڈسمبر 1950 کو پیدا ہوئے رجنی کانت نے 31 ڈسمبر کو اپنی پارٹی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے وہ چنئی میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں سیلف آئسولیٹ ہوگئے تھے۔

بتادیں کہ گردوں کی پیوندکاری کے بعد اکتوبر میں رجنی کانت کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد عارضی طور پر انکا ایمونٹی سسٹم کمزور پایا گیا تھا۔