Type to search

ٹی وی اور فلم

راجندر کمار کی پوتی اور کمار گورو کی بیٹی سانچی کمار

سانچی کمار

فلمی ڈسک، 27 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راجندر کمار کی گنتی 60 سے 70 کے دہائی میں بالی ووڈ کے بہترین اداکار میں ہوتی تھی- انہوں نے کئی فلموں میں بطور ایکٹر کام کیا اور کئی فلموں کا انہوں نے بنایا-

انکی پیدائش برٹش ہندوستان کے پنجاب کے شہر سیالکوٹ شہر میں ہوئی تھی، جو اب پاکستان میں ہے-

اداکار راجندر کمار نے سال 1950 میں فلم جوگن سے ڈیبیو کیا، اس میں انکے ساتھ تھے دلیپ کمار اور نرگس، بعد میں وہ لیڈ رول میں دیکھنے لگے اور 60 کے دہائی میں انکی زیادہ تر فلمیں ہٹ ہونے لگی-

کئی بار تو انکی چھ سے سات فلمیں ایک ساتھ سلور جوبلی ہفتے میں ہوتی تھی، اسکی وجہ سے انکا نام جوبلی کمار پڑ گیا-

انکے بیٹے کمار گورو ، کمار اپنے وقت کے چاکلیٹی اداکار میں گنے جاتے تھے، انہوں نے کئی فلمیں کیں جو ہٹ رہی اور خاص کر انکی فلم لو اسٹوری اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم رہی اور فینس آج بھی اس فلم کو دیکھنا پسند کرتے ہیں-

حالانکہ کمار گورو نے اپنے والد کی طرح کامیاب نہیں ہوپائے اور بعد میں انہوں نے بالی ووڈ کو الوداع کہے دیا-
راجندر کمار کے انڈسٹری میں اچھے دوست ایکٹر سنیل دت اور اج کپور تھے، پہلے انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی راج کپور کی بیٹی سی طے کی تھی، لیکن بعد میں انکی بیٹی کو نمرتا پسند آ گئی،

نمرتا دت کی شادی کمار گورو سے ہوئی، نمرتا دت اور کمار گورو کو دو بیٹیاں ہیں سانچی اور سیا، راجندر کمار کی پوتی سانچی بے حد خوبصورت اور ٹیلنٹیڈ ہے-

سانچی کی شادی ایکٹر بلال امروہی سے ہوئی، بلال نے فلم او تیری سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

سانچی بے حد باصلاحیت ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر ہے، لک کی بات کریں تو وہ کافی حد تک دیکھنے میں اپنے دادا راجندر کمار پر گئی ہے-