Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: راجستھان نے پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دی

اسپورٹس ڈسک،28ستمبر (ذرائع) آئی پی ایل 2020 کے 9ویں میچ میں راجستھان نے پنجاب کو ہرا دیا۔ راجستھان نے 224 رنوں کا ہدف 3 گیند پہلے حاصل کرلیا۔ راجستھان کی جیت میں سنجو سیمسن نے 42 گیندوں میں 85 رن بنائے۔ وہیں راہل نے 31 گیندوں میں 53 رن بنائے۔ جس میں انہوں نے 7 چھکے لگائے۔ شیلڈن کوٹریل کے اوور میں انہوں نے 5 چھکے لگا دیئے۔

جسکے بعد میچ راجستھان کی طرف موڑ گیا اور آخر میں اسے جیت ملی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگز الیون پنجاب نے 223 رن بنائے۔ مینک اگروال نے 50 گیندوں میں 106 رنوں کی انگیز کھیلی۔ وہیں کے ایل راہول نے 69 رن بنائے۔ حالانکہ یہ دونوں انگیز پنجاب کے حق میں نہیں گئی۔ راجستھان نے ہدف 19.3 اوور میں 6 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ سنجو اور راہول کے علاوہ کپتان اسمتھ نے 27 گیندوں میں 50 رنوں کی انگیز کھیلی۔

راجستھان کی انگیز کا 18واں اوور پھیکنے آئے شیلڈن کے اوور میں راہول نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے لگاتار چار چھکے لگائے۔ اسکے بعد پانچوی گیند پر وہ چوک گئے۔ اور چھٹی گیند پر راہول نے پھر چھکا لگا دیا۔ راہول نے شیلڈن کے اوور میں 30 رن بنا کر میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

راجستھان 224 رنوں کے ہدف کا پچھا کرنے اتری ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ وکٹ کیپر بٹلر صرف 4 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اسکے بعد اسٹو اسمتھ اور سنجو نے زبردست انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر ٹیم کا اسکور 4.3 اوور میں 50 کے پار پہنچا دیا۔ اسمتھ اور سیمسن نے صرف 22 گیند میں نصف سنچری شراکت داری کی۔

Tags:

You Might also Like