Type to search

قومی

کیرالہ ، پنجاب کے بعد راجستھان قانون ساز اسمبلی میں پاس ہوا سی اے اے کے خلاف قراردات

جئے پور،25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، کیرل اور پنجاب حکومت سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں قراردات پاس کرچکی ہے- اب اس فہرست میں ایک اور ریاست کا نام جڑ گیا ہے، راجستھان حکومت نے بھی شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں قراردات پاس کردیا ہے- قراردات پیش کیے جانے کے دوران بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی میں خوب نعرے بازی کی،

سی ایم اشوک گہلوت نے کہا کہ انکی حکومت مرکز کے اس قانون کی سخت مخالفت کرتی ہے، اسی سمت میں اسمبلی میں آج (ہفتہ) کو ریاستی حکومت نے اس قانون کے خلاف قراردات رکھی، جسے پاس کردیا گیا ہے-

بتاتے چلیں کہ کیرل اور پنجاب حکومت بھی شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں قراردات پیش کرچکی ہے- اتنا ہی نہیں کیرالا حکومت اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا بھی رخ کرچکی ہے- کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے ریاست حکومت کی طرف قراردات پاس کرنےکو غیر آئینی بتایا تھا-

Tags:

You Might also Like