Type to search

قومی

کورونا وائرس پر سخت ہوئی راجستھان حکومت، ان باتوں کی خلاف ورزی پر ہوگا جرمانہ

Wearing masks is now compulsory in TS

جے پور،3مئی (اے این آئی) راجستھان میں اب عوامی مقامات پر منہ کو ڈھانپنا لازمی ہوگیا ہے۔ اگر آپ سڑک پر بغیر ماسک پہنے نکلیں گے تو آپ سے 200 روپے جرمانہ لیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے سبھی ضلع کلکٹرز کو ایسا حکم دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، اگر کوئی دوکاندار بغیر ماسک پہنے کسی شخص کو سامان فروخت کرتا ہے تو اس پر بھی جرمانہ لگایا جائے گا۔

کورونا وائرس وبا کے حالتوں کو دیکھتے ہوئے راجستھان نے عوامی جگہوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں سے 200 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ پان، تمباکو، گٹکا اور تھوکنے پر بھی 200 روپے کا جرمانہ ہے۔ وہیں عوامی مقامات پر شراب پینے والے لوگوں سے 500 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

شراب یا تمباکو سے جڑے مصنوعات فروخت پر دوکانداروں پر 500 روپے کا فائن لگایا جائے گا۔ اگر کوئی دوکاندار اپنی دوکان پر سوشل ڈیسٹینسنگ پر عمل نہیں کرتاہے یا دوکان پر ایک وقت میں پانچ سے ذیادہ لوگ ملتے ہیں تو بھی دوکان مالک سے 500 روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like