Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز دی لاسٹ آور میں رائما سین کا اہم کردار، کبھی نہیں دیا اسکرین ٹیسٹ

دی لاسٹ آور

فلمی ڈسک،14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون پرائم ویڈیو پر 14 مئی کو سپرنیچرل کرائم ویب سیریز دی لاسٹ آور ریلیز ہورہی ہے۔ اس سیریز میں ہندی اور بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ رائما سین ایک خاص کردار میں نظر آئیں گی۔

دی لاسٹ آور میں سنجے کپور ایک پولیس افسر اروپ سنگھ کے کردار میں ہے۔ ویب سیریز میں سنجے کپور اور رائما سین کے علاوہ شیلی کرشین، کرما تاکپا، شاہانہ گوسوامی، منداکنی گوسوامی، رابن ،شیوانگی کمار جیسے کئی اسٹارس نے کام کیا۔

دی لاسٹ آور میں پولیس افسر اروپ سنگھ (سنجے کپور) کا جس قصبے میں تبادلہ ہوا ہے، اس قصبے میں تین سالوں میں پانچ پراسرار قتل ہوچکے ہیں۔ قاتل کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، ایسے میں سنجے کپور ایک نوجوان تانترک کی مدد سے کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سال 1999 میں فلم گاڈ مدر سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ رائما سین اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پچھلے دو دہائی سے لوگوں کی پسند بنی ہوئی ہے۔ انکا اسٹائل ، انکا فیشن سینس ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کھینچتا آرہا ہے۔

وہیں فلموں میں انکی زبردست اداکاری کی تو ہمیشہ تعریف ہوتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے کبھی کسی رول کے لیے اسکرین ٹیسٹ نہیں دیا۔ کیونکہ انہیں آڈیشن فوبیا ہے، اس بات کا خلاصہ خود رائما سین نے کیا ہے۔

دی لاسٹ آور میں رائما سین ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے لیے ایک اسکرین ٹیسٹ کو یاد کیا۔ انکا کہنا ہے کہ یہ کچھ ایسا رہا، جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔

اس سیریز کو لیکر رائما نے ایک دلچسپ راز کھولے ہیں۔

 

اب تک بات چیت کرکے ہی انہوں نے رول حاصل کیے تھے۔ ویب سیریز میں نعیمہ کا رول نبھا رہی رائما نے کہا ، انڈسٹری میں اتنے سال کے دوران میں نے کبھی اسکرین ٹیسٹ نہیں دیا تھا۔

اسکے اگے وہ کہتی ہے، جب مجھے پتہ چلا کہ ہدایت کار امت کمار کولکتہ میں میرے رول کے لیے اسکرین ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں، تو میں نے پہلی بار اسے ٹالا، کیونکہ مجھے ہمیشہ سے ہی آڈیشن کو لیکر ایک فوبیا (ڈر) رہا ہے۔

لیکن اسکے آگے انہوں نے اپنے ڈر پر قابو پایا، انہوں نے آگے کہا، بعد میں نے ہمت جٹائی اور کسی طرح اسے کرنے کا فیصلہ کیا۔

میں نے پہلے سوچا تھا کہ میں کبھی بھی اسکا حصہ نہیں بننے والی، لیکن حیرت کی بات رہی کہ کچھ دنوں میں ہی انکے پاس سے کنفرم کال آگیا۔

سیریز میں اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے ہدایت کار امت نے مجھے بتایا کہ انہیں اس سے کیا امید ہے،

لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مجھے اسے حقیقت بنائے رکھنے اور اسے محسوس کرنے کے لیے بھی کہا۔ رائما نے سیریز کے لیے شوٹنگ کے دنوں کو ایک بہترین تجربہ بتایا۔

 

کچھ رائما سین کے بارے میں

رائما سین کی پیدائش 7 نومبر 1979 کوکولکتہ میں ہوئی۔ انکے والد کا نام بھارت دیو ورما اور والدہ کا نام مون مون سین ہے۔ انکی بہن کا نام ریا سین ہے جو بالی ووڈ میں سرگرم ہے۔ انکے والد تریپورہ کے شاہی خاندان کے رکن ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raima Sen (@raimasen)

 

رائما سین کی دادی سوچترا سین اپنے وقت کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔ ان کی والدہ بھی ایک اداکارہ تھیں۔

رائما سین نے سال 1999 میں آئی ہندی فلم گاڈ مدر سے ڈیبیو کیا اس فلم میں انہوں نے سیجل کا کردار نبھایا تھا۔ سال 2001 میں رائما نے دامن میں دیپا کا کردار نبھایا۔

سال 2002 میں بنگالی فلم نیل نرجانے، چوکھیر بالی، اور ہندی فلم فنٹوش ڈیوڈ ان دی 10سنچری، کچھ دل نے کہا میں نظر آئی۔

رائما نے سال 2003 میں کچھ دل نے کہا، سال 2004 میں شکتی، اور سال 2005 میں بنگالی فلم انتر محل، تیلگو فلم دھاریم، بنگالی فلم نیشیپون، ہندی فلم پرینیتا، 99.9 ایف ایم، دس میں نظر آئی۔

رائما سین نے سال 2007 میں ایکلویا: دی رائل گارڈ، ہنی مون ٹراوئل پرائیوٹ لمیٹیڈ، یاترا، منورما سیک فٹ انڈر، مائگریشن، میں کام کیا۔

سال 2008 میں سی کمپنی، مخبر، میرے خوابوں میں جو آئے، ممبئی کٹینگ، سال 2010 میں 3 پتی، مرچی، سال 2012 میں 3 بیچلرس، سال 2013 میں آئی، می اور میں، میں کام کیا۔

سال 2014 میں چلڈرن آف وار، سال 2015 میں کاغذ کے فولس، سال 2018 میں وڈکا ڈائریز، 3 دیو، 2006 وارانسی ۔ دی انٹولڈ جیسی فلموں میں کام کیا۔

رائما ہندی فلموں کے ساتھ تامل، بنگالی فلموں میں بھی کام کرتی رہی۔ رائما نے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا۔

رائما نے سال 2017 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوئیچوئی پر نشر ہوئی ویب سیریز ہیلو میں نندیتا کا کردار نبھایا۔ سال 2019 میں زی5 پر نشر ہوئی ویب سیریز پریچے میں رائما نے جولی کا کردار نبھایا۔

اسی سال انہوں نے زی5 کی ویب سیریز لو بائٹس، اور ایٹ سلیپ ریپیٹ میں کام کیا۔ سال 2020 میں ایمیزون پرائم پر نشر ہوئی سیریز دی لاسٹ آور میں کام کیا۔

اسی سال انہوں نے زی5 کی ویب سیریز بلیک ونڈو، فاربیڈین لو، میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like